پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مجلس توقیت کے نگران اور مجلس رابطہ بالعلماء
کے ذمہ داران نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع جامعہ رضویہ میں حاضری دی اور وہاں کے ناظم صاحب سے ملاقات کی۔ جامعہ رضویہ کے طلبۂ کرام میں
سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ بھی ہوا جس میں
نگرانِ مجلس و ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے علمِ توقیت کے متعلق کی جانے والی خدماتِ دعوتِ
اسلامی سے آگاہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے مدرسہ سراج العلوم مدنیہ رضویہ
فیصل آباد میں حاضری دی اور وہاں کے قاری محمد مخذوم قادری صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ
داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کی دعوت پیش
کی۔
اسی طرح ذمہ داران نے مدرسہ جامعہ حنفیہ قادریہ فیصل
آباد میں حاضری دی اور وہاں مولانا محمد
عامر شہزاد باروی صاحب (مدرس و امام و خطیب جامع مسجد محمدی فیصل آباد) سے ملاقات
کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
پچھلے دنوں مفتی محمد خالد رضوی برکاتی صاحب (امام مرکزی جامعہ مسجد
عبد اللہ گوجرہ سٹی ضلع دارالسلام ٹوبہ) کی آمد
ہوئی۔مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے شعبہ جات سے متعلق بریف کرتے ہوئے چند شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا۔ دورانِ وزٹ مفتی صاحب کی رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری سے بھی
ملاقات ہوئی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے ملتانی گیٹ جامع مسجد کے امام حافظ منثور
صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ
کی دعوت پیش کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے ملتان ریجن ذمہ دار کے ہمراہ مولانا حافظ
سلطان محمود نقشبندی (مہتمم جامعہ نورالہدیٰ دری ڈھولے
والی) اور مولانا پیر عبدالسلام نقشبندی
زیب (آستانہ عالیہ لاڈن شریف ڈیرہ غازی خان) سے ملاقات کی اور
گزشتہ دنوں ان کے والدِ مرحوم کے انتقال ہوجانے پر تعزیت کی۔ اس موقع پر فاتحہ
خوانی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں جامعہ
رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ بازار کے اساتذہ کرام کی آمد
ہوئی۔ مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے چند شعبہ جات کا وزٹ
کروایا۔ بعد ازاں ان علمائے کرام کی نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی شاہد عطاری سے بھی ملاقات ہوئی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماءکے تحت ذمہ داران نے پچھلے دنوں بہاولپور زون میں قائم جامع مسجد
کے امام مولانا غلام مرتضیٰ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
پچھلے دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل آباد میں مولانا محمد شاہد مدنی جلالی صاحب (نائب امیر تحریک صراط مستقیم) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی ۔ ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں
دئیے۔