دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس جہاں دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج اور اصلاحِ امت کے عظیم جذبے کے تحت کاربند ہیں وہاں ایک مجلس رابطہ بالعلماء بھی ہےجو علماء اہل سنت سے ملاقات کرنے، دینی امور میں مشاورت کرنےاور انہیں دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمولانا عمران علی شاہ صاحب اور مولانا نذیر جیلانی صاحب سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف کاموں کی معلومات فراہم کیں۔


پچھلے دنوں حیدر آباد کے جامعہ رکن الاسلام کے شیخ الحدیث مفتی محمد عمر خلجی قادری صاحب کی والدہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ٹنڈو آدم میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ نورالحسن جیلانی صاحب نے پڑھایا۔ نماز جنازہ  میں مجلس رابطہ بالعلماء حیدر آباد کے زون اور کابینہ سطح کےذمّہ داران نے شرکت کی اور مفتی صاحب سے تعزیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عاشق مدنی، زون ذمّہ دار مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت  اسلامی بھائیوں نےگزشتہ دنوں گکھڑ شہر وزیر آباد کابینہ میں پیر اجمل قادری صاحب (بانی تحریک اصلاحِ معاشرہ)سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ جلد آنے کی نیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پیر اجمل قادری صاحب نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنے نیک خیالات کا اظہار بھی فرمایا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نے جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ بازار فیصل آباد میں حاضری دی اور مولانا عطاء المصطفیٰ بہادر(مدرس و ناظم تعلیمات جامعہ رضویہ) اور مفتی عبدالقدیر سعیدی صاحب(سینئر مدرس جامعہ رضویہ) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت اور انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت “ تحفے میں دی اور ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نےفیصل آباد میں مولانا محمد حامد سرفراز رضوی صاحب( مہتمم جامعہ غوثیہ رشد الایمان ڈجکوٹ فیصل آباد) سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور ان کو امیر ِاہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتب ”فیضان نماز“ اور ”فیضان سنت“ تحفے میں پیش کی۔مولانا صاحب نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی درازیِ عمر اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعا فرمائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نے جناب مولانا زاہد رضا قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ جڑانوالہ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز جڑانوالہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔ 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نے سمندری میں مفتی محمد سعید رضوی صاحب(مہتمم دارالعلوم قادریہ سمندری) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مد نی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں” ماہنامہ فیضان ِمدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  اسلام آبادمیں واقع جامعہ محمدیہ غوثیہ اور جامع مسجد بلال اسلام آباد میں حاضری دی جہاں مولانا ادریس صاحب(مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ ) اورتخصص کے طلبائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا ۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلام آباد کابینہ کے رکن کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامعہ غوثیہ رضویہ اسلام آباد میں حاضری دی جہاں مفتی محمدنوید رضوی صاحب، مفتی ماجدنواز جلالی صاحب اورمولانا رفاقت جلالی صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ دوران ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز آنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت“ تحفے میں دی اور” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کی ۔


اہلِ سنت کے معروف عالمِ دین مولانا سید مظفر حسین شاہ صاحب نے 12 دسمبربروز جمعرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا۔مدنی مرکز پہنچنے پر ملتان ریجن ذمہ دار، نگران کابینہ، دیگر ذمہ داران اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ کے طلبائےکرام نے آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ذمہ داران نے شاہ صاحب کو جامعۃالمدینہ کا وزٹ کروایا۔اس موقع پر سید مظفر حسین شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خوب ترقی کے لئے دعا فرمائی جبکہ ذمہ داران نے انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت “تحفے میں دی اور” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پیش کیا۔ (رپورٹ:عمار عطاری،مجلس رابطہ بالعلماء)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ ملتان کا وزٹ کرتے ہوئے اساتذہ کرام اورطلبہ سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر محمد راشد مدنی عطاری (ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ) نے طلبہ کرام میں سنتوں بھرابیان فرماتےہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ اور المدینۃالعلمیۃ کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کودرسیات پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تحریری شعبے میں بھی دلچسپی لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر طلبہ میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تعارفی لٹریچر اور بکنگ فارم بھی تقسیم کئے۔(عمار عطاری،مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت نگران مجلس، فیصل آباد ریجن ذمہ دار، ملتان ریجن ذمہ دار ، رکن زون ملتان اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ ناظم کی جامعہ کاظمیہ ضیاءالاسلام ملتان میں حاضری  ہوئی۔اس موقع پرمفتی محمد میاں نوازی (مہتمم و ناظم اعلیٰ جامعہ کاظمیہ ضیاءالاسلام)اور جامعہ کے دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ ملاقات میں دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا گیااور المدینۃالعلمیۃکے تحت شائع ہونے والی درسی کتب، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور دیگر علمی کاموں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور کتاب مختصر فتاویٰ اہلسنت تحفے میں پیش کی ۔ آخر میں مفتی صاحب نے امیرِاہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کیلئے دعا فرمائی۔(عمار عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)