مجلس رابطہ بالعلماء ملتان کےریجن ذمّہ دار اور رکنِ کابینہ نے D.Gخان کی بستی مانہ ہمدانی میں واقع جامعہ حافظ احمد یار خان کے صدر مولانا طارق حسین صاحب اورجامعہ کے مدرس مولانا ملازم حسین سعیدی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبان المعظم1441ھ کو ہونے والے علم التوقیت کورس میں طلبائے کرام کو شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر علمائے کرام نےکورس میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنانے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےاسلام آباد میں واقع جامعہ محمدیہ غوثیہ فخر السادات کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مدرسین مولانا واجد حسین چشتی صاحب، مولانا انس قریشی صاحب، مفتی محمد ریاض الدین چشتی مٹھالوی صاحب  اور مولانا عاصم قریشی صاحب سے ملاقات کی ۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے اسلام آباد میں قائم ادارہ گلشنِ مصطفٰیﷺ  کے مدرس مولانا محمد ایوب جلالی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ اور کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت تحفے میں دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے جامع مسجد انوارِمدینہ اسلام آباد کے خطیب مفتی عظمت خان رضا چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت تحفے میں پیش کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے جامع مسجد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے متصل مرکزی دارالعلوم اسلام آباد کے مدرس مولانا احسان الحق قریشی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکنِ کابینہ اسلام آباد نے جامعہ جنیدیہ غفوریہ اسلام آباد کے مہتمم مفتی محمد فاروق خان قادری صاحب اور مدرس مفتی فضل الرحمٰن قادری صاحب سے ملاقات کی۔ رکنِ کابینہ نے  انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااورمختصر فتاویٰ اہلِ سنّت اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے جامعہ محمدیہ ضیاءالقراٰن فیصل آباد کے مدرس مولانا محمد عمر سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے جامعہ حنفیہ قادریہ فیصل آباد کے مدرس مولانا محمد عامر شہزاد باروی صاحب سے ملاقات   سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت  اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں کی جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستانِ محدثِ اعظم پاکستان جھنگ بازار فیصل آباد میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے مفتی محمد عبدالرؤف چشتی صاحب ( استاذ تخصص فی الفقہ جامعہ رضویہ)،مولانا اعظم حسن چشتی صاحب،مفتی محمد سلطان رضوی صاحب اور مولانا استاد عثمان غنی رضوی صاحب سے ملاقاتیں کیں۔ دوران ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں کتاب ”مختصر فتاوی اہلسنت“ اور ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت 16 دسمبر2019 ء کومجلس کے نگران، نگران بہار زون اور دیگر اسلامی بھائیوں نے مرکزی دارالعلوم خانقاہ عمادیہ کا دورہ کیا۔ جہاں مختلف علماء و مشائخ سے ملاقات کا شرف حاصل کیاجبکہ  دارالعلوم کے شعبہ مشق افتاء کے طلبائے کرام سے ملاقاتیں ہوئیں اور انکے درمیان مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں بالخصوص المدینۃالعلمیۃ کا تعارف پیش کیا گیانیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری خادم مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے فیصل آباد جھنگ بازار کے جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان کا وزٹ کی  جہاں دارالافتاء اہلسنّت کے مفتی محمد رحمت اللہ رضوی صاحب اور جامعہ کے مدرس مولانا عبدالشکور رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمّہ دار نے دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضی کے مہتمم مفتی سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی صاحب سے ملاقات کی۔ریجن ذمّہ دار نے  انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبان المعظم1441ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے علم التوقیت کورس میں طلبائے کرام کو شرکت کروانے کی دعوت دی۔