دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں تنظیم المدارس اہلِ سنّت  پاکستان کا جنوبی پنجاب کے علمائے کرام کا تربیتی کنونشن پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف عاشقانِ رسول کے جامعات سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت مولانا خان محمد باروی صاحب (صوبائی صدر جنوبی پنجاب)، حافظ ڈاکٹر غلام عباس صاحب (ناظم امتحانات تنظیم المدارس)، مولانا عبد المجید کریمی صاحب (کوآرڈینیٹرڈیرہ غازی خان)،سید عمار الحسن مدنی صاحب (ریجن ذمّہ دارمجلس رابطہ بالعلماء ) اورمولانا نذیرمدنی صاحب ( ناظم جامعۃ المدینہ ڈیرہ غازی خان)نے کی۔کنونشن کے بعد ذمّہ داران نے علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت تحفے میں پیش کی۔کنونشن میں شرکت کرنے والے چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں:مفتی غلام مجتبیٰ صاحب (ناظم وصدر جامعہ محمودیہ دربار حضرت شاہ سلیمان تونسوی)، مفتی محمد زبیرقادری صاحب (ناظم و صدر جامعہ رضاء العلوم)، مولانا حافظ خبیب نقشبندی صاحب ، مولانا کلیم اللہ صاحب (ناظم جامعہ انوارِ مصطفیٰ)، مولانا حفیظ اللہفورٹ منرو صاحب ۔(رپورٹ: سید عمار الحسن عطاری مدنی، مجلس رابطہ بالعلماء)