گزشتہ دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیو ں نے گوجرہ میں   مولانا پیر خالد برکاتی صاحب(امام و خطیب جامع مسجد عبداللہ گوجرہ ) اور مولانا خالد مقصود نورانی صاحب(امام و خطیب جامع مسجد رضویہ انوار مصطفیٰ)سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں کتاب ” مختصر فتاویٰ اہلسنت“ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء  گوجرہ کابینہ کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرہ میں ہوا جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار، اراکین کابینہ ، رکن زون اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن فیصل آباد ذمہ دار اسلامی بھائی نے مجلس رابطہ بالعلماء کے مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ عاشقانِ رسول کےمختلف مدارس کے طلبائےکرام کی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائی جائے، مدنی انعامات کے نفاذ کے حوالے سےکوشش کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے مدنی کاموں کے اہداف بھی دئیے ۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء  کے تحت فیصل آباد زون کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہوا جس میں اراکین کابینہ و رکن زون کی شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن فیصل آباد ذمہ دار نے مجلس رابطہ بالعلماء کے مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ عاشقانِ رسول کےمختلف مدارس کے طلبائےکرام کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے، مدنی انعامات کے نفاذ کے حوالے سےکوشش کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے مدنی کاموں کے اہداف بھی دئیے ۔


گزشتہ دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیوں کی فیصل آباد ریجن کےذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ  پاکپتن میں امام و خطیب جامع مسجد دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر پاکپتن شریف مولانا محمد سعید چشتی صابری صاحب سے ملاقات کی اور ان کو” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔


گزشتہ دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیوں کی فیصل آباد ریجن کےذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ  پاکپتن میں امام و خطیب جامع مسجد دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر پاکپتن شریف مولانا محمد سعید چشتی صابری صاحب سے ملاقات کی اور ان کو” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار  اسلامی بھائیوں نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں مولانا محمد ریاض گوندل(شیخ الحدیث دارالعلوم محمدیہ غوثیہ) ٭مولانا محمد حفیظ قریشی(ناظمِ اعلیٰ) ٭محمدسلیم نقشبندی(صدر مدرس) ٭مولانا غلام مرتضیٰ چشتی(مدرس ) سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ دورانِ ملاقات ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے ان علما کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ماہنامہ فیضانِ مدین تحفے میں دیا۔ علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کا تعارف سن کر نہایت مسرت کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ کے خطیب مولانا محمداحسان نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور کتاب ”مختصر فتاوی اہلسنت “پیش کیے ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت گزشتہ دنوں  اسلامی بھائیوں نے دارالعلوم صدیقیہ فیض القراٰن واہ کینٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مولانا قاری فخرالدین صدیقی(بانی و مہتمم جامعہ نعیمیہ صدیقیہ فیض القراٰن واہ کینٹ) اورمولانا حفیظ الرحمٰن(مدرس) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے تحت شائع ہونےوالے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں کتاب ”مختصر فتاوی ٰاہلسنت “ تحفے میں پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت گزشتہ دنوں ذمہ دار  اسلامی بھائیوں نے مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن حسن ابدال ضلع اٹک کا دورہ کیا جہاں مختلف علمائے کرام سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص المدینۃالعلمیۃ اور مکتبۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا اور حال ہی میں مکتبۃالمدینہ العربیہ لاہور کی افتتاحی تقریب پر مفتیانِ کرام و علمائے کرام کے دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق دیئے گئے تاثرات کی ویڈیو بھی دکھائی ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے علمائے کرام کو کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت “ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی اور امیر ِاہِل سنت کے لئےدعائیں کیں ۔علمائے کرام کے نام یہ ہیں:٭ مولانا گل شہزاد نقشبندی ہزاروی( شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن ) ٭مولانا محمد افضل منیر ( شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن) ٭مولانا سید فیض الامین شاہ(مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن) ٭مولانا محمد جہانگیر قادری(مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن ) ٭مولانا محمد وقار ہزاروی(ناظمِ اعلیٰ مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن)۔ (رپورٹ:خالد عطاری مدنی ، ذمہ دار رابطہ بالعلماء)


پنجاب کے شہر راجن پورمیں مولاناقاری منظور احمد صاحب سے  ملاقات

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے معاون رکن کابینہ نے پنجاب کے شہر راجن پور کی مرکزی عید گاہ دارالعلوم جام پورکا دورہ کیا جہاں انہوں نے مولاناقاری منظور احمد صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص مکتبۃ المدینہ اور المد ینہ العلمیہ کا تعارف پیش کیا۔مولاناقاری منظور احمد نےدعوت ِ اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا۔

جامعہ فریدیہ مہریہ احمد پور شرقیہ کا وزٹ

جامعہ کے مہتمم مولانا عاشق فرید مہروی صاحب سے ملاقات

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےذمّہ دار نےڈویژن ذمّہ دارہمراہ ملتان کے جامعہ فریدیہ مہریہ احمد پور شرقیہ کا وزٹ کیا۔ذمّہ داران نے جامعہ کے مہتمم مولانا عاشق فرید مہروی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت ِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے جامعہ کے طلبہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔ ذمّہ داران نےانہیں ماہنامہ فیضان ِ مدینہ تحفے میں دیا۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے احمد پور شرقیہ میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی منظور احمد فیضی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر انوار پر حاضری دی اور آپ کے قائم کردہ مدرسہ جامعہ فیض الاسلام کا وزٹ کیا جہاں ان کے پوتے مفتی احتشام الحسن فیضی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا ۔

مجلس رابطہ بالعلماء و مجلس مزاراتِ اولیاء کے ملتان ریجن ذمہ داراسلامی بھائی نے تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان میں پیر خورشید احمد فیضی یٰسینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور آپ کے قائم کردہ ادارے کا وزٹ کیا جہاں صاحبزادہ قاری غلام جیلانی خورشیدی صاحب اور ادارے کےدیگر مدرسین سے ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ:سید عمار الحسن مدنی)