دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنڈی اسلام آباد زون میں   مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ کے خطیب مولانا سیدجمیل شاہ صاحب اورمرکزی جامع مسجد المصطفیٰ کے امام مولانا مظہر صدیقی صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تحفے میں پیش کیا ۔