دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے   کمالیہ میں جامعۃ اسلامیہ انوارِ مصطفیٰ میں حاضری دی جہاں ان کی ملاقات مفتی محمد صادق سیالوی صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ انوار مصطفیٰ) اور مفتی محمد علی مجتبیٰ نقشبندی صاحب(سینئر مدرس جامعہ اسلامیہ انوار مصطفیٰ ) سے ہوئی، ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت“ اور ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔