راولپنڈی
میں علمائے کرام سے ملاقاتیں
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں
مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راولپنڈی کے وزٹ کی دعوت دی۔چند علمائے کرام کے نام یہ
ہیں:مولانا سید ساجد حسین صاحب (امام
جامع مسجد قباء راولپنڈی)، مولانا محمد اقبال ضیائی صاحب (خطیب
راولپنڈی)، مولانامہرعلی چشتی خان صاحب (خطیب راولپنڈی)، مولانا
محمد عنایت الرحمٰن صاحب (جامع مسجد قادریہ راولپنڈی)،
مولانا محمد صدیق نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ مقصود القرآن کالا باغ
)،
مفتی ضیاء المصطفٰی صاحب (انچارج شعبہ قراءت وتجوید جامعہ
مقصود القرآن)
پاکستان
میں مختلف شہروں کے علمائے کرام سے
ملاقاتیں
تفصیل:
دعو ت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پاکستان کے مختلف شہروں میں علمائے کرام
سے ملاقاتیں کیں۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ چند
علمائے کرام کے نام یہ ہیں : شیخ
الحدیث والتفسیر مفتی محمدسلمان رضوی صاحب (بانی و مہتمم مرکزی دارالعلوم انواررضا پنڈی )، مولانا
عزیزالدین کوکب صاحب (خطیب جامع
مسجد فاطمہ الزہرہ)، مولانا صدیق
سعدی صاحب (خطیب جامع مسجد مدنی)
مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پاکستان کے مختلف
شہروں میں علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میانوالی میں مفتی عبدالمالک صاحب ( مہتمم جامعہ اکبریہ)، اوکاڑہ
میں مولانا شہباز احمد رضوی صاحب جبکہ فیصل آباد میں مفتی محمد یوسف نقشبندی صاحب( شیخ الحدیث دارالعلوم مصطفائی رضوی) ٭مولانا مبشر امینی صاحب( امام و خطیب جامع مسجد صابری) ٭مولانا سید بشیر حسین شاہ صاحب(امام جامع مسجد نور فیصل آباد) اور سانگھڑ میں مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب(مہتمم و شیخ الحدیث مدرسہ صبغۃ الاسلام سانگھڑ)سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخوست کی۔ علمائے کرام کو کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت“ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا
گیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈجکوٹ فیصل آباد میں دارالعلوم غوثیہ رضویہ رشدالایمان میں حاضری دی
اور ادارے کے مہتمم مولانا محمد حامد سرفراز رضوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں کتاب
”مختصر فتاویٰ اہلسنت“ اور ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے
میں پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے پنڈی اسلام آباد زون میں مرکزی
جامع مسجد غوثیہ رضویہ کے خطیب مولانا سیدجمیل
شاہ صاحب اورمرکزی جامع مسجد المصطفیٰ کے
امام مولانا مظہر صدیقی صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور
” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ تحفے میں پیش کیا
۔
کمالیہ میں جامعۃ اسلامیہ انوارِ مصطفیٰ میں
حاضری، علمائے کرام سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے کمالیہ میں جامعۃ اسلامیہ
انوارِ مصطفیٰ میں حاضری دی جہاں ان کی
ملاقات مفتی محمد صادق سیالوی صاحب (مہتمم
جامعہ اسلامیہ انوار مصطفیٰ) اور مفتی
محمد علی مجتبیٰ نقشبندی صاحب(سینئر
مدرس جامعہ اسلامیہ انوار مصطفیٰ ) سے ہوئی،
ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں کتاب ”مختصر
فتاویٰ اہلسنت“ اور ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔
گزشتہ دنوں راولپنڈی میں قائم مسجد شاہ عالم
غازی کے خطیب مولانا محمد عمران نظامی اور اسلام آباد میں واقع ادارہ گلشنِ مصطفیٰ
کے مدرس مولانا محمد ارسلان شبیر جلالی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا
وزٹ کیا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف
شعبہ جات(المدینۃالعلمیۃ، مدنی
چینل، مکتبۃالمدینہ، دارالحدیث و دیگر)کا وزٹ کروایا۔ علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو دیکھ کر
مسرت کا اظہار فرمایااور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت و سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں
کیں۔
گجرات میں علمائے کرام سے ملاقات اور جامعہ کے
طلبہ کو علمِ توقیت کورس میں شرکت کی دعوت
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء
کےتحت ریجن ذمہ دارگجرات نے مفتی غلام بشیر
نقشبندی صاحب ( مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ گجرات) اور
مفتی ظہیرالدین معظمی صاحب ( مہتمم
قمر العلوم جامعہ معظمیہ گجرات) سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص المدینۃالعلمیۃ
کا تعارف پیش کیااور انہیں کتاب ” مختصر
فتاویٰ اہلسنت“ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیے۔جبکہ شعبان المعظّم میں
کراچی میں ہونے والے دس دن کےعلمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کے لئے جامعہ کے طلبائے کرام کو
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے خوشی اور آمادگی کا اظہار کیا۔
گزشتہ دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیو
ں نے گوجرہ میں مولانا پیر خالد برکاتی
صاحب(امام و خطیب جامع مسجد
عبداللہ گوجرہ ) اور مولانا خالد
مقصود نورانی صاحب(امام و خطیب
جامع مسجد رضویہ انوار مصطفیٰ)سے ملاقات
کی اور انہیں مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں کتاب ” مختصر فتاویٰ اہلسنت“ اور ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ تحفے میں پیش کیے۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء گوجرہ کابینہ کا مدنی مشورہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ گوجرہ میں ہوا جس میں ریجن
فیصل آباد ذمہ دار، اراکین کابینہ ، رکن
زون اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن فیصل آباد ذمہ دار اسلامی
بھائی نے مجلس رابطہ بالعلماء کے مدنی
کاموں کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ عاشقانِ رسول کےمختلف مدارس کے طلبائےکرام
کی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کو یقینی بنائی جائے، مدنی انعامات کے نفاذ کے حوالے
سےکوشش کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے مدنی
کاموں کے اہداف بھی دئیے ۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء
کے تحت فیصل آباد زون کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہوا جس میں
اراکین کابینہ و رکن زون کی شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن فیصل آباد ذمہ دار نے مجلس رابطہ بالعلماء کے مدنی کاموں کے حوالے سے
مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ عاشقانِ رسول کےمختلف مدارس کے طلبائےکرام کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے، مدنی انعامات کے نفاذ کے حوالے سےکوشش کرنے کا ذہن
دیا اور آئندہ کے مدنی کاموں کے اہداف بھی
دئیے ۔
امام و خطیب جامع مسجد دربار حضرت بابا فرید الدین
گنج شکر پاکپتن شریف سے ملاقات
گزشتہ دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیوں
کی فیصل آباد ریجن کےذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ پاکپتن میں امام و خطیب جامع مسجد دربار حضرت
بابا فرید الدین گنج شکر پاکپتن شریف مولانا محمد سعید چشتی صابری صاحب سے ملاقات کی
اور ان کو” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔