مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت علمائے کرام سے
ملاقات، دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء
کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا عبدالقادرچشتی صاحب(خطیب جامع مسجدحضرت سیدنا بلال اسلام آباد)، مولانا محمداقبال چوھان قادری صاحب(خطیب جامع مسجد نورانی اسلام آباد)، مولانا محمدصابرنعیمی نقشبندی صاحب(خطیب مرکزی جامع مسجد الکبریا) ، مولانا
محمدمنیررضاقادری صاحب(خطیب جامع
مسجد مکی مدنی) سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص المدینۃالعلمیۃ کا تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ
العربیہ لاہور کے افتتاح کے موقع پر دعوتِ
اسلامی کی خدمات کے حوالے سے دیئے گئےمفتیانِ کرام کے تاثرات کی ویڈیو بھی دکھائی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو کتب کے تحفے بھی پیش کئے۔ علمائے کرام
نے دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق جان کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحت و سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے
لئے دعائیں کیں جبکہ مولانا عبد الوہاب نقشبندی صاحب(مدرس جامعہ عربیہ حیدرآباد) نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد
اور جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبوں کا وزٹ کیا۔