مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت مختلف
علمائے کرام سے ملاقات اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ
ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات اور اس کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات
فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی
دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ کی
شائع کردہ کتب اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“
تحفے میں پیش کئے ۔ اس موقع پر علمائے
کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے اعتراف میں مثبت تاثرات دیئے اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
صحت و سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی شب و روز ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ جن علمائے
کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:
مولانا قاری محمد احسان قادر نعیمی صاحب ( خطیب
جامع مسجد حیدری رضوی اسلام آباد) ٭مولانا
معروف نقشبندی صاحب ( خطیب جامع
مسجد زوالنورین اسلام آباد) ٭مولانا
قاری محمد زاہد نعیمی صاحب (خطیب
جامع مسجد صدیق اکبر اسلام آباد) ٭مولانا
ریحان مسعود صاحب (خطیب جامع مسجد
علیمیہ اسلام آباد) ٭مولانا محمد
جمیل صاحب (مدرس دارلعلوم جامعہ نعیمیہ
اسلام آباد) ٭مولانا جنید بغدادی
صاحب (مدرس دارلعلوم جامعہ نعیمیہ
اسلام آباد) ٭حضرت علامہ مولانا پروفیسر عبد الغفور نجم صاحب ( خطیب جامع مسجد الرحمان) ٭حضرت علامہ مولانا مفتی وقار احمد صاحب (خطیب جامع مسجد الفیصل راولپنڈی) ٭ مولانا محمد امجد ہزاروی صاحب ( خطیب جامع مسجد محمدی راولپنڈی)۔