ماہرِ علم توقیت محمد وسیم صاحب کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار ان کے
ہمراہ مختلف جامعات میں علمائے کرام سے ملاقاتیں
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء
کے تحت نگران مجلس علم توقیت مولانا وسیم عطاری، نگران مجلس رابطہ بالعلماء حافظ محمد افضل مدنی ،
ریجن فیصل آباد کے ذمہ دار اور رکن زون فیصل
آباد زون کی مفتی محمد کاشف اقبال مدنی
صاحب (دارالعلوم غوثیہ رضویہ مرکز
اہلسنت ستیانہ فیصل آباد) ٭مولانا
محمد بلال قادری صاحب (مدرس و ناظم
دارالعلوم محمدیہ رضویہ ستیانہ) ٭
علامہ محمد سجاد فیضی صاحب (مدرس و
ناظم تعلیمات دارالعلوم محمدیہ فیضیہ فیصل آباد)٭مولانا عمران فیضی صاحب( سینئر مدرس دارالعلوم محمدیہ فیضیہ تاندلیانوالا ضلع فیصل
آباد) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات
انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات(جامعۃالمدینہ،
مدرسۃالمدینہ، مکتبۃالمدینہ العربیہ، مکتبۃالمدینہ، المدینۃالعلمیۃ، مدنی چینل و
دیگر) اور دیگر مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم
کرتے ہوئے مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ
کتب اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کئے ۔