دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما   کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد زون کلرسیداں کے رکن زون، اراکین کابینہ اور دیگر ذمہ داران نےجامعہ معصومیہ کےمدرس مولانا قاری ممریز احمدچشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما   کے تحت 15فروری 2020ء بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد زون میں کلرسیداں کےرکن زون، اراکین کابینہ اور دیگر ذمہ داران نےمولانا راجہ محمد ازرم حمید سیالوی صاحب(مہتمم جامعہ معصومیہ) سے ملاقات کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفے میں دی۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء   کے تحت 15فروری 2020ء بروز ہفتہ راولپنڈیاسلام آباد زون میں کلرسیداں کے رکن زون اور ،اراکین کابینہ اوریگر ذمہ داران نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سعیدآباد موہڑہ بگو کے مدرسین( مفتی اکرام الحق قادری صاحب ،مفتی محمدعلی سعیدی صاحب، صاحبزادہ محمد علی قادری صاحب ، قاری گل محمد چشتی صاحب) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 10 دن کے علم ِتوقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کئے۔ اس موقع پر انہوں نے 10 دن کے علم توقیت کورس میں طلبہ کے ساتھ شرکت کی نیت کی اور دعوتِ اسلامی اورامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما   کے تحت 15فروری بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد کلرسیداں روات کابینہ میں رکن زون اور اراکین کابینہ ودیگر ذمہ داران نے مولانا پیر محمود حسین قادری (مہتمم وبانی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سعیدآباد موہڑہ بگو کلرسیداں) صاحب سے ملاقات کی ۔ دورانِ ملاقات نگران ِ شوریٰ کے شیڈول کے بارے میں بتایا،کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں 10 دن کے علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر مولانا پیر محمود حسین قادری نے طلبہ و صاحبزادگان کے ساتھ کورس میں شرکت کی نیت کی ۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما   کے تحت گزشتہ دنوں راولپنڈی اسلام آباد زون کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر نگران ِمجلس رابطہ بالعلماءپاکستان محمد افضل عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور مختلف امور( ذمہ داران کا تقرر،جامعات اہل سنت میں مدنی کام ،مدنی انعامات کانفاذ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ،قافلوں میں سفر، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مجلس علمِ توقیت کے تحت ہونے والے 10 دن کے علم توقیت کورس میں شرکت کی ترغیب، نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری کے اسلام آباد شیڈول کی تشہیر نیز علماءِ اہل سنت سے ملاقات وطلبہ میں بیان) زیرِ بحث رہے ۔


پچھلے دنوں دارالعلوم انوار رضا کو دعوت اسلامی کے سپرد کردیا گیاجس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ تعمیراتی کام کا افتتاح دارالعلوم انوار رضاکے بانی ومہتمم شیخ الحدیث والتفسیر رئیس المناطقہ مفتی محمد سلیمان رضوی صاحب نے اپنے دست مبارک سے کیا۔اس موقع پر مولانا محمد نوید مدنی صاحب، مولانا محمد قاسم صاحب، مولانا عبد الرزاق، رابطہ بالعلماء کے رکن کابینہ اور جامعہ کے سینئر طلبہ بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مزارات اولیاء کے ذمہ داران جنوبی پنجاب ضلع راجن میں واقع استاذ العلماءحضرت مولانا امام بخش فریدی جام پوری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ صوفی عالم، صاحب تصنیف اور بہترین عالم تھے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے بذریعہ ڈاک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے سوالات کرکے استفادہ کیا۔24 جماد الاخریٰ 1354ھ کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔


دعوت اسلامی کے مجلس رابطہ بالعلماکے ذمہ داران نے مختلف جامعات (جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد، جامعہ رضویہ مظہرالاسلام شاہ کوٹ، جامعہ صدیقیہ شاہ جمالیہ ، جامعہ الفرقان، دارلعلوم انوار رضا) اور مختلف شہروں میں علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں ۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبان المعظم 1441 ھ میں ہونے والے علم توقیت کورس میں اپنے طلبہ ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی۔ ذمہ داران نے علمائے کرام کو کتاب فیضانِ نماز، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں دی۔ علمائے کرام کے نام یہ ہیں:

مولانا محمد ربیل نقشبندی صاحب (جامعہ رضویہ مظہرالاسلام شاہ کوٹ)، مولانا محمد عاطف نقشبندی صاحب (مدرس جامعہ رضویہ مظہرالاسلام شاہ کوٹ)، مولانا محمد عباد نقشبندی صاحب (مدرس جامعہ رضویہ مظہرالاسلام شاہ کوٹ)، فخر الدین شاہ جمالی صاحب (مہتمم جامعہ صدیقیہ شاہ جمالیہ بستی احمدانی ڈیرہ غازی خان )، مفتی یارمحمد خان (مہتمم جامعہ الفرقان و اکیڈمی اینڈ ویلفئیر سوسائٹی)، مفتی محمد سلیم چشتی صاحب (ناظم جامعہ الفرقان)، مولانا قاری عمر فاروق صاحب (خطیب جامع مسجد سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ راولپنڈی)، مولانا محمد قاسم صاحب (خطیب جامع مسجد فردوسیہ)، حافظ محمد طارق ضیائی صاحب (امام و مدرس جامع مسجد ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ قاری عبد الرزاق صاحب (دارلعلوم انوار رضا)، مولانا قاری عمران قریشی صاحب (خطیب روالپنڈی)، مفتی چمن زمان صاحب (مہتمم جامعۃ العین)، قاری ابرار حسین صاحب (راولپنڈی)


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت  بدین کے دو دینی اداروں میں حاضری ہوئی ،مہتمم مدرسہ صبغۃ العلوم مولانا احمد کھوسو اورمفتی محمد داؤد نعیمی اور مظہر العلوم کے ناظم صاحب مولانا محمد بخش نعیمی صاحب سے ملاقات ہوئی ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دعوت ِ اسلامی کے تحت ہونے والے علم التوقیت کورس کے بارے میں آگاہ کیا۔


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت راولپنڈی / اسلام آباد زون میں واقع جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم دورہ حدیث کے طلبہ ٔ کرام مولانا وقاص قادری، مولانا واصف، مولانا حفیظ اللہ، مولانا ارفاق اور مولانا عاطف سے ملاقات ہوئی ،دعوت ِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ،ماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں دیا، فیضان مدینہ اسلام آباد میں حاضری کی دعوت دی ۔ طلبہ ٔ کرام نے مدنی چینل کے پروگرامز بالخصوص دارالافتا اہل سنت کو خوب سراہا،نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے کی بھی نیت کی۔


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت  راولپنڈی / اسلام آباد زون میں واقع جامع مسجد اقبال حنفیہ احاطہ مٹھو جان کے امام و مدرس مولانا قاری محمد یاسین قادری صاحب سے ملاقات ہوئی ،ماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں دیا۔


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت راولپنڈی / اسلام آباد زون میں واقع جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم کےمدرس علامہ مولانا قاری محمد فیاض قریشی صاحب سے ملاقات ہوئی ،دعوت ِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیزماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں دیا۔ گفتگو کے دوران علامہ صاحب نے مدنی چینل کے مقبول عام پروگرام ’’ ذہنی آزمائش‘‘سے متعلق اچھے تأثرات سے نوازا ۔