
گزشتہ
دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت اسلام آباد میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر
اقبال جلالی صاحب (مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ) سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر مبلغ دعوت ِ اسلامی نے دعوت ِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا،
ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی صاحب نے دعوت ِ اسلامی کی خدمات کو سراہا نیز دعوت ِ اسلامی
اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کو خصوصی دعاؤں اور محبت بھرے کلمات میں
خراج تحسین پیش کیا۔ مجلس رابطہ بالعلما کی طرف سے حضرت کی خدمت میں مکتبۃ المدینہ
کی کتب ورسائل تحفہ میں پیش کی گئی ۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت حضرت
مولانا احمد سعید سیالوی صاحب( مدرس جامعہ محمدیہ معینیہ فیصل آباد) سے ملاقات
ہوئی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’مختصر فتاویٰ اہلسنت‘‘اور ’’ماہنامہ فیضان
مدینہ‘‘ تحفہ میں پیش کیا۔
مجلس رابطہ
بالعلماکی جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان فیصل آباد میں حاضری

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت
جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ بازار فیصل آباد میں حاضری
ہوئی،حضرت مولانا مفتی عبدالقدیر سعیدی صاحب اور جناب حضرت مولانا اعظم حسن چشتی
صاحب (مدرسین جامعہ رضویہ) سے ملاقات ہوئی اور انہیں ’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘ اور ’’مختصر فتاویٰ
اہلسنت‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت فیصل آباد میں حضرت مولانا محمد نور نبی قادری صاحب( امام و خطیب جامع مسجد سکینہ) سے
ملاقات ہوئی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’مختصر فتاویٰ اہلسنت‘‘اور ’’ماہنامہ
فیضان مدینہ‘‘ تحفہ میں پیش کیا۔


گزشتہ
دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت فیصل آباد جامعہ شیر ربانی میں
حاضری ہوئی ، حضرت مولانا محمد صابر علی چشتی صاحب (مدرس و نائب ناظم جامعہ شیر
ربانی) سے ملاقات ہوئی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’مختصر فتاوی اہلسنت ‘‘اور’’ ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘تحفہ
میں پیش کیا۔

گزشتہ
دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت فیصل آباد جامعہ شیر ربانی میں
حاضری ہوئی ،حضرت مولانا محمدعنصر علی نقشبندی صاحب (مدرس) سے ملاقات ہوئی
اورانہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’مختصر
فتاویٰ اہلسنت ‘‘اور’’ ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘تحفہ میں پیش کیا۔

گزشتہ
دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت اسلام آباد زون میں مفتی محمد
معروف نقشبندی صاحب (خطیب مرکزی جامع مسجد ذوالنورین کراچی کمپنی اسلام آباد)سے
ملاقات ہوئی،مفتی صاحب کوعمرہ کی ادائیگی پر مبارک بادپیش کی ، مفتی صاحب نے خوشی
کا اظہارفرمایا نیز دعاؤں سے نوازا۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلما کے تحت جھڈو شہرمیں حضرت مولانا شہزادنقشبندی صاحب (مہتمم درسگاہ جامعہ اطہر العلوم ) سے ملاقات ہوئی
،دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف
پیش کیا، ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفہ میں پیش کیا،مولانا شہزادنقشبندی صاحب نے اپنے طلبہ کوعالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں16شعبان المعظم کوشروع ہونے والے’’علم التوقیت کورس
‘‘کروانے کی نیت کی جبکہ خودعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
حاضری کی نیت کی۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت
فیصل آباد جامعہ رضویہ مظہرالاسلام میں
حضرت علامہ مولانا محمد قیصر عباس رضوی صاحب (سینئر مدرس، امام و خطیب جامع
مسجد سراجیہ)کی مدینے شریف حاضری کے پر
مسرت موقع پر’’محفل مدینہ‘‘میں حاضری ہوئی ، اس موقع پر حضرت مولانا مفتی
عبدالقدیر سعیدی صاحب سے بھی ملاقات ہوئی، مجلس رابطہ بالعلماکی طرف سے مولانا محمد
قیصر عباس رضوی صاحب کو مبارک باد پیش کی گئی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’مختصر
فتاوی اہلسنت‘‘اور ’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘ تحفے میں دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت
گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رحیم یارخان زون کی طرف سے ظاہر پیر کابینہ
میں پیر طریقت مولانا غلام درویش صاحب ٭مولانا حافظ ناصر صاحب٭ڈاکٹر مولانا طاہر
صاحب ٭مولانا اسد سعیدی صاحب سے ملاقات کی
انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں مدنی مرکز کا
دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے
میں پیش کیا۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت فیصل آباد جامعہ شیر ربانی میں حاضری ہوئی ،مولانا قاری محمد راشد علی نقشبندی صاحب (مدرس) سے ملاقات ہوئی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’مختصر فتاوی اہلسنت ‘‘اور’’ ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘تحفہ میں پیش کیا۔