دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت دار الافتاء اہل سنت کے  مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مرکز اہل سنت بہاولپور کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ مفسر اعظم پاکستان مفتی محمد فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصال ِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی نیز انہوں نے مفتی فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان (محمد ریاض احمد اویسی صاحب اور علامہ محمد کوکب ریاض اویسی صاحب )سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت میانوالی زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء راولپنڈی کے رکن کابینہ نے ترکی سے آئے ہوئے سلسلہ نقشبندیہ کے بزرگ شیخ محمد عادل حقانی حفظہ اللہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔ شٰیخ صاحب نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا خوب سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے اسلام آباد ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں  علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے انہیں شعبان المعظم 1441ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے علم توقیت کورس میں اپنے طلبہ کرام کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں دی۔ چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں: مفتی ابراہیم قادری صاحب (سکھر)، مفتی چمن زمان صاحب (سکھر)، حافظ محمد ناصر علوی صاحب (امام و مدرس جامع مسجد انوار مدینہ )، مولانا محمد عاشق قادری صاحب (جامعہ شیر ربانی)، مولانا محمد رمضان قادری صاحب (مدرس و ناظم اعلی جامعہ شیر ربانی)، ڈاکٹر سید علم الدین شاہ الزہری صاحب (جامعۃ البخش خواجہ آباد شریف)، پیر سید توقیر الحسنین شاہ کاظمی صاحب (جامعۃ الکمال)، پیر انور فاروق الحسن شاہ صاحب (جامعۃ الکمال)، مفتی محمد جنید رضا خان قادری صاحب ( مہتمم جامعہ نظام مصطفی ٹھٹھی شریف)، مولانا قاری محمد مطیع اللہ صاحب (خطیب جامع مسجد محمدیہ غوثیہ ضیاء کالونی)، 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  نگران پاکستان حافط محمد افضل عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران نے جھنگ اور مختلف جامعات میں علمائے کرام سے ملاقاتیں کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں دی۔ ذمہ داران نے انہیں شعبان المعظم 1441 ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں ہونے والے علم توقیت کورس میں اپنے مدرسین اور طلبہ کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی۔ چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں:

مولانا ساجد محمود رضوی صاحب (مہتمم دارالعلوم محمدیہ تدریس القران علی پور ضلع جھنگ)، مولانا قاری اکبر ساقی صاحب (مدرس دارالعلوم محمدیہ تدریس القران )، مولانا محمد محسن قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد مدینہ ملاں والی جھنگ)، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد یوسف نقشبندی صاحب (مہتمم دارالعلوم مصطفائی رضوی)، مولانا محمد مبشر آمینی صاحب (امام جامع مسجد صابری فیصل آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر اہتمام جھنگ زون میں اجلاس ہوا جس میں  دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس رابطہ بالعلماء حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار سید خالد حسین عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور طلباء کرام کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے، عاشقان رسول کے مدارس و جامعات میں مدنی انعامات کا نفاذ کرنے اور عاشقان رسول کے مدارس و جامعات میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا نفاذ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں عالمی فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے علم توقیت کورس کے متعلق بات چیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء  پنڈی اسلام آباد زون کے رکن کابینہ نے مولانا ارشد محمود صاحب (امام و مدرس جامع مسجد چاساں والی) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیوں نے فیصل آباد میں مختلف پر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں پیش کی۔چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں: مولانا عاشق رضوی صاحب (دارالعلوم ادارہ خدمت دین مصطفیٰ فیصل آباد)، مولانا سید طاہر کاظمی شاہ صاحب، مولانا عاصم شبیر صاحب (خطیب جامع مسجد توکلی )، مولانا محمد عقیل سلطانی صاحب (سیکرٹری ادارہ تبلیغ الاسلام انٹرنیشنل)، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد باغ علی رضوی صاحب (مہتمم جامعہ شیخ الحدیث منظر الاسلام)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء فیصل آباد  کے ریجن ذمہ دار اور رکن زون نے شاہ کوٹ کے جامعہ رضویہ مظہر الاسلام میں حاضری دی ۔ اس موقع پر جامعہ کے مدرسین مولانا محمد عباد نقشبندی صاحب ، مولانا محمد عاطف نقشبندی صاحب اور مولانامحمد ربیع الحسن قادری صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے صحابی ٹاؤن ماڈل کالونی کراچی  کی جامع مسجد ربانیہ غوثیہ سے متصل مدرسے میں مولانا قاری عمر فاروق سیالوی صاحب اور قاری فرخ محمود چشتی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا اور اپنے طلبہ کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے زیر اہتمام   ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں مختلف علمائے کرام ، ائمہ حضرات اور اہل سنت کے جامعات کے مدرسین سے ملاقات کی اور ان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔ ذمہ داران نے ان علما کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش کیا۔ چند علماکے نام یہ ہیں:

مولانا محمد عارف چشتی(مہتمم وخطیب جامعہ فاروقیہ غوثیہ واہ کینٹ)، قاری طارق محمود قادری( امام جامع مسجد فاروقیہ واہ کینٹ )،مولانا قاری شکیل احمد رضوی (خطیب واہ کینٹ)،پیر ممتاز احمد نظامی (مہتمم دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اسلام آباد )،قاری تصور حسین چشتی(مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اسلام آباد)،مولانا سعید احمد عباسی چشتی(مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اسلام آباد)،مولانا غلام فاروق ضیاء چشتی(مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اسلام آباد)۔ 

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں  مولانااحمد سعید سیالوی صاحب (شیخ الحدیث والتفسیر جامع المعقول و المنقول مفتی محمد نذیر احمد سیالوی صاحب کے صاحبزادے ) کی آمد ہوئی ۔ فیصل آباد کے رکنِ زون اور رکن کابینہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم مجلس جدول و جائزہ، المدینۃ العلمیہ، مدرسۃ المدینہ آن لائن، جامعۃ المدینہ اور مجلس آئی ٹی کا وزٹ کروایا۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت کے لئے دعائے خیر کی۔ ذمہ داران نے مولانا صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں پیش کی۔