20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت سندھ صحرائے تھر میں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی علی نواز نقشبندی
صاحب (مہتمم درسگاہ جامعہ نظامیہ مٹھی)سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش
کیااورعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں16شعبان المعظم کوشروع ہونے والےعلم
التوقیت کورس کی معلومات فراہم کیں۔مفتی
صاحب نے اپنے طلبہ کے ساتھ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں16شعبان المعظم کوشروع ہونے والےعلم التوقیت کورس میں
شرکت کی نیت کی نیزدیگر عاشقانِ رسول کے جامعات ومدارس کے طلبہ کرام کوبھی علم التوقیت کورس کی ترغیب دلائی۔