دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شہروں میں قائم جامعات میں حاضر ہوکر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور کراچی میں ہونے والے علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔ جن علمائے کرام سے ملاقاتیں ہوئیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: مولاناسید جابرحسین شاہ صاحب (جامع مسجد حسنات کے خطیب)٭ حضرت مولانا قاری محمد عزام قادری صاحب( خطیب جامع مسجد انوار مدینہ کباڑ مارکیٹ فیصل آباد)٭مولانا محمدایوب جلالی صاحب(مرکزی ادارہ گلشنِ مصطفیٰ کے ناظم تعلیمات) ٭حضرت مولانا قاری محمد رمضان رومی صاحب (مدرس جامعہ ریاض العلوم فیصل آباد )٭مفتی گل شہزادنقشبندی صاحب (شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال) ٭مولانا سیدفیض الامین شاہ صاحب (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال)٭مولانا محمدعابدہزاروی (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال)٭مولانا محمدعزیر قادری (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال)٭مولانا محمد محمود نقشبندی صاحب(حیدرآباد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےجامعہ شیر ربانی فیصل آباد میں حاضر ہوکر حضرت مولانا قاری محمد فرمان چشتی صاحب (مدرس جامعہ شیر ربانی) ، حضرت مولانا محمد علی اکبر جان صاحب(مدرس جامعہ شیر ربانی) ، حضرت مولانا محمد عمر فاروق چشتی صاحب (مدرس جامعہ شیر ربانی)، حضرت مولانا قاری غلام مصطفیٰ نعیمی صاحب (مدرس جامعہ شیر ربانی) اورحضرت مولانا قاری امیر عباس نورانی صاحب (مدرس جامعہ شیر ربانی) سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دورانِ ملاقات دینی حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور انہیں کتاب مختصر فتاویٰ اہلسنت اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا گیا۔


گزشتہ دنوں مولانا صاحبزادہ پیر غلام حسین نقشبندی (خطیب مرکزی جامع مسجددرویش آباد شریف روات کلرکابینہ) سے مدرسہ المدینہ آن لائن اسلام آباد تشریف لائے۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اورتحائف مختصرفتاویٰ اہلسنت اورماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفۃً پیش کیا۔ انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی درازیِ عمر کی دعا فرمائی اور دعوت اسلامی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اسی طرح پروفیسرحافظ محمد نصر اللہ چشتی صاحب( خطیب مرکزی جامع مسجد عیدگاہ جی ٹی روڈ گجرات) نے بھی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، جامعۃ المدینہ اور مدرسہ المدینہ آن لائن اسلام آباد کاوزٹ کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت گزشتہ دنوں نگران مجلس مولانا افضل مدنی نےنگرانِ مجلس علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ  شہر عبدالحکیم خانیوال کابینہ وہاڑی زون میں واقع بر صغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصيت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان عبدالحکیم رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر انوار پر حاضری دی اور مزار سے متصل جامعہ سلطانیہ میں مولانا وسیم عطاری نے علم توقیت کی اہمیت پر بیان کیا اور کراچی میں ہونے والےدس روزہ علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:سید عمار الحسن مدنی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت گزشتہ دنوں نگران مجلس مولانا افضل مدنی نےنگرانِ مجلس علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعہ عربیہ فیضان الرسول (ملتان) میں حاضری دی جہاں ان کی ملاقات حضرت علامہ مولانا کاشف سعیدی صاحب(مہتمم و صدر مدرس) اور دیگر مدرسین کرام سے ہوئی۔ علمائے کرام سے ملاقاتوں کے بعد نگرانِ مجلس علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری نے جامعہ کے طلبائےکرام میں علم توقیت کی اہمیت پر بیان کیا اور 9 سے19 اپریل تک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے دس روزہ علم توقیت اور اصلاح اعمال کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بیان کے بعد کورس میں شرکت کی نیت کرنے والے طلبائے کرام نے اپنے نام تحریر کروائے۔

اسی طرح نگران مجلس محمد افضل مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ مدرسہ سعیدیہ فریدیہ میں حاضر ہوکر مولانا حافظ اجمل صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارُف پیش کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی نے ملتان میں مولانا فیاض احمد سلیمانی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے بارے میں تفصیلی تعارف پیش کیا۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں کیں ۔(رپورٹ: سید عمار الحسن عطاری مدنی)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مفتی شریف اللہ نوشہرہ صاحب ، مولانا زاہد اللہ کوٹے مردان صاحب، مولانا نعمان مردان نرشک صاحب اور مولانا عتیق الرحمن صاحب کوہاٹ کی آمد ہوئی ۔ علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور المدینہ العلمیہ میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے ملاقات کی۔ 


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت فیصل آباد میں حضرت مولانا صاحبزادہ محمد طاہر چشتی صاحب( امام و خطیب جامع مسجد گلستان مصطفی) سے ملاقات ہوئی اور انہیں  مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’ مختصر فتاوی اہلسنت‘‘اور ’’ماہنامہ فیضان ِ مدینہ ‘‘تحفے میں دیا۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت فیصل آباد میں جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان میں شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سعید قمر سیالوی صاحب سے ملاقات ہوئی اور انہیں  مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’ مختصر فتاوی اہلسنت‘‘اور دیگرکتب تحفے میں پیش کیں۔

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت فیصل آباد میں حضرت مولانا قاری محمد ذیشان چشتی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد محمدی رضوی  فیصل آباد)سے ملاقات ہوئی،اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلما کی طرف سے مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفہ میں پیش کی گئی ۔


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت فیصل آباد میں حضرت مولانا قاری عامر شہزاد سیالوی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد دارالسلام فیصل آباد)سے ملاقات ہوئی،اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلما کی طرف سے مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفہ میں پیش کی گئی ۔


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت فیصل آباد جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ بازار میں حاضری ہوئی، حضرت مولانا محمد جمیل چشتی صاحب (مدرس جامعہ رضویہ )سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلما کی طرف سے حضرت کی خدمت میں مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفہ میں پیش کی گئی ۔