دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 8مارچ2020ء بروز اتوار دارالعلوم صبغۃالہدیٰ شاہ پور چاکر ضلع سانگھڑ میں  بانی دارالعلوم صبغۃالہدیٰ حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم سکندری رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی سعادت حاصل کی۔ مفتی صاحب کے صاحبزادگان مفتی نور نبی نعیمی سکندری صاحب (مہتمم دارالعلوم صبغۃالہدیٰ شاہ پور چاکر) اور ڈاکٹر مفتی حق النبی سکندری الازہری (جانشینِ حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم سکندری)سے خصوصی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق معلومات دیں۔

عرس مبارک کے اس روح پرور اجتماع میں کثیر تعداد میں مشائخ عظام، علمائےکرام ،سادات عظام اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نےاس موقع پرشارحِ صحیح بخاری مفتی عبدالرزاق سکندری صاحب (مہتمم مدرسہ صبغۃ الاسلام سانگھڑ)، مفتی شفیق احمد قادری صاحب (مہتمم مدرسہ جیلانیہ غوثیہ شکارپور) ، مفتی غلام شبیر سکندری صاحب (مدرس جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جو گوٹھ)، مولانا محمد ایوب جان سرہندی فاروقی صاحب (خانقاہ عالیہ گلزار خلیل سامارو شریف)، مولانا خلیل احمد جان (ویہڑ شریف) ، مولانا سید غلام مصطفیٰ جیلانی شاہ صاحب ( آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ میروخان) ، مولانا پیر امام بخش قادری (درگاہ عالیہ فضل آباد کلیامی فیض گنج) و دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کیں۔