دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماکے تحت 7 مارچ بروز ہفتہ پاکستان کےشہرگوجرنوالہ ریجن لاہور زون گوجر نوالہ میں حلقہ اور مشورہ ہوا جس میں مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیے ۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماکے تحت علی پورتقسیم اسناد اجتماع میں دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ علماءِ کرام نے بھی شرکت فرمائی اور اس موقع پر علماءِ کرام سے ملاقات ہوئی اور علماءِ کرام کو تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماکے تحت مولانا خلیل الرحمٰن نقشبندی صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث گوجرانوالہ)سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں آگاہی دی اور فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما  کے تحت رکن شوری حاجی رفیع الشان عطاری نگران فیصل آباد ریجن نے عاشقان رسول کے جامعات و مدارس کے طلباءِ کرام اور علماءِ کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں علم توقیت اور دیگر کورسز میں داخلے لینے کی دعوت دی ۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما  کے تحت جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آبادکے شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد وارث علی قادری صاحب سے ملاقات ہوئی،ماہنامہ فیضان مدینہ اور مدنی انعامات کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔ شیخ الحدیث صاحب نے رسالہ اول تا آخر پڑھا اور اس کو روزانہ فل کرنے کی نیت کی

دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما  کے تحت جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد کے اساتذہ کرام اور طلباءِ کرام کے درمیان مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے گئے ۔ جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد کے طلباء کرام اور استاد محترم جناب حضرت مولانا محمد وقاص نقشبندی صاحب نے مدنی انعامات کا کا رڈ فل کیا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما  کے تحت مولانا اللہ بخش سیالوی (خطیب جامع مسجدمدنی راولپنڈی )سے ملاقات ہوئی،دعوت ِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان ِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی نیز مختصرفتاوی اہلسنت تحفہ میں پیش کیا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما  کے تحت 5 فروری بروز جمعرات جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد کے 10 طلباءِ کرام نے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع میں شرکت کی ۔ حضرت مولانا محمد فیاض نقشبندی صاحب (منتظم اعلی مرکزی جامعہ مسجد الفردوس، اورحضرت مولانا قاری محمدعزام قادری صاحب (خطیب جامع مسجد نور مصطفی سرگودھا روڈ کباڑ مارکیٹ فیصل آباد) بھی اس اجتماع میں حاضر ہوئے ۔اجتماع کے بعد علماءِ کرام کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی جنید رضا عطاری مدنی صاحب ، نگران زون عرفان مدنی صاحب نیز ڈویژن نگران سے بھی ملاقات ہوئی۔ ڈویژن نگران نے علماءِ کرام کو مدنی انعامات کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما  کے تحت 5 فروری بروز جمعرات شیخ الحدیث والتفسیر رئیس المناطقہ مفتی محمدسلمان رضوی صاحب مدظلہ العالی (مہتمم دارالعلوم انواررضا راوالپنڈی )مولانا قاری شعاع الدین چشتی صاحب (خطیب مرکزی جامع مسجد حنفیہ غوثیہ ریلوے کیرج فیکٹری راولپنڈی ) نیز الطاف قریشی( ناظم جامعہ انواررضا) مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں تشریف لائے اورجامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ آن لائن ودیگرشعبہ جات کا وزٹ کیا

دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت پیر طریقت سید محمودالحق شاہ صاحب ابن حضرت علامہ مولانا پیر سید محفوظ الحق شاہ سے ملاقات ہوئی ،انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور مختصر فتاوی ٰ اہلسنت پیش کیا،حضرت نے دعاؤں سے نوازا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت پاکستان کے شہر لیہ میں معروف عالم دین مولانا عبد الرشید باروی صاحب سے ملاقات ہوئی،انہیں دعوت ِ اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا گیا،بعد نماز ِ مغرب حضرت کی مسجد میں سنتوں بھرا بیان بھی ہوا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت4 مارچ بروز بدھ کوہاٹ مولانا قاری جمعہ گل خان نقشبندی( خطیب جامع مسجد یحی بلی ٹنگ کوہاٹ) نے فیضان مدینہ،جامعۃالمدینہ اورمدرسہ المدینہ آن لائن کا وزٹ کیا نیز مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے شعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور مختصرفتاوی اہلسنت تحفہ میں پیش کیا۔