20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مولانا پیر
سید شجاع الحق شاہ ہاشمی صاحب مہتمم جامعہ سنان بن سلمہ خضدار چمروک سے ملاقات
Sun, 15 Mar , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی
مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے تحت11مارچ2020ء بروز بدھ نگران مجلس حافظ محمد
افضل مدنی، نگران زون کوئٹہ اور دیگر ذمہ داران نے خضدار میں حضرت مولانا پیر
سید شجاع الحق شاہ ہاشمی صاحب مہتمم جامعہ سنان بن سلمہ خضدار چمروک سے
ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ
وزٹ کرنے اور ماہ شعبان المعظم میں دس دن کے ہونے والے توقیت کورس میں شرکت کی دعوت پیش کی جس کو پیر صاحب نے قبول فرماتے
ہوئے اپنے ادارے کے طلبہ کو کورس میں شرکت کروانے کی نیت کی ۔(رپورٹر: عبدالحکیم مدنی رکن کابینہ مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان)