گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ٭مولانا پیر اجمل قادری صاحب(مہتمم جامعہ رحمانیہ رضویہ گکھڑ) ٭مولانا اسامہ صاحب (ناظم جامعہ رحمانیہ رضویہ گکھڑ) ٭مولانا قاری محمد فتح خان چشتی صاحب (مہتمم و بانی دارالعلوم انوارمدینہ اسلام آباد) ٭مولانا قاری محمدبلال قادری صاحب (مدرس دارالعلوم ومسجدانوارمدینہ اسلام آباد) ٭مولانا قاری محمد عثمان مہروی صاحب (امام جامع مسجد انوارمدینہ اسلام آباد) سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ مدنی مراکز کا وزٹ اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلِسنت“ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفۃً پیش کیں۔