مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن کابینہ مجلس محمد ظفر عطاری نے 17 مئی  کو فون پر پروفیسر قاری محمد یونس نقشبندی پرنسپل گورنمنٹ کالج پونا تحصیل سماہنی ضلع بھمبر کشمیر و خطیب مرکزی جامع مسجد پونا سے رابطہ کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ولادت عطار کے متعلق تاثرات بھیجنے کی استدعا کی جس پر پروفیسر نے اپنے ویڈیو تاثرات عطا فرمائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پروفیسر صاحب کا کہنا تھا کہ امیر اہلِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سچے عاشقِ رسول اور باعمل عالمِ دین ہیں، دعوتِ اسلامی کا کام تھوڑے ہی عرصے میں آپ نے اتنا تیزی سے پھیلایا کہ یہ دعوتِ اسلامی ایک عام تبلیغی جماعت سے ایک انٹرنیشنل تحریک بن گئی۔ پروفیسر قاری محمد یونس نقشبندی نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو یوم ولادت پر مبارکباد بھی دی۔


مجلس رابطہ بالعلماء سیالکوٹ کابینہ کے شہر ذمہ دار محمد عمران عباس عطاری نے  9 مئی کو معروف مقرر مولانا عبدالحمید چشتی سیالکوٹی صاحب سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی و بانیِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر عبدالحمید چشتی سیالکوٹی صاحب نے مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا وجود پوری امت مسلمہ کے لئے باعث نعمت بھی ہے اور ہمارے لئے باعثِ افتخار بھی ہے۔ امت مسلمہ پر جو آپ کے احسانات ہیں ہم اسے اتار نہیں سکتے، چشتی صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ایسے نوجوان جن کے شب وروز پہلے گناہوں میں بسر ہوتے تھے امیر اہل سنت کی نگاہ سے اب ان کی زندگیاں مساجد، مدارس اور نیکی کے کاموں میں گزر رہی ہیں۔ 26 رمضان المبارک کو آپ کا یومِ ولادت ہے میں ان کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔


مجلس رابطہ بالعلماء سکھر زون کےذ مہ دار  غلام مجتبیٰ مدنی نے 16 مئی 2020ء کو مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر) سے ان کے جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی و بانیِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب نے مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اہل سنت کے ان شیوخ میں سے ہیں جنہوں نے ایک طویل عرصے سے دینی جدو جہد کی اور ان کے نتیجے میں اللہ پاک نے انہیں بے پناہ کامیابیاں عطا فرمائیں۔ مفتی صاحب نے مزید کہا کہ الیاس قادری صاحب ایک متقی،پرہیزگار ، نیک صالح شخص، دین کے سچے دردمند اور متبعِ سنت شخصیت ہیں اور ان کے اتباع شریعت کے جذبے سے متاثر ہوکر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدلی ہیں۔ مفتی صاحب نے کہا کہ حضرت صاحب کے بہت سے ایسے نمایاں کام ہیں جن کو ایک نشست میں بیان کرنا شاید مشکل ہوجائے۔ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے علم کی بہت خدمت کی ہے، پاکستان کے ایسے صوبے اور علاقے جہاں صدیوں کی اہل سنت کے دینی ادارے موجود نہیں تھے وہاں علمی ادارے قائم کئے۔ 


رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء فیصل آباد زون عمر فاروق عطاری نے 17 مئی 2020ء کو مولانا پیر حامد سرفراز رضوی صاحب (مہتمم دارالعلوم غوثیہ رشد الایمان ڈجکوٹ فیصل آباد)  سے بذریعہ فون رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یوم ولادت پر اپنا پیغام ارسال کرنے کی استدعا کی جس پر حامد سرفراز رضوی صاحب نے شفقت فرماتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام مدنی چینل کے لئے ارسال کی۔

مولانا پیر حامد سرفراز رضوی صاحب کا کہنا تھا کہ امیر اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک عہد ساز شخصیت ہیں، ان کے اس امت مسلمہ پر بے پناہ احسانات ہیں، ایک علاقے سے اپنا پیغام لے کر نکلے اور آج دنیا کے اکثر حصے میں اپنا پیغام پہنچا دیا ہے، جس شعبے میں دیکھیں ا میر اہل سنت کی خدمات نمایاں نظر آتی ہیں۔ ولادت امیر اہلِ سنت پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ا میر اہلِ سنت کے اس یوم ولادت پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ان کا سایہ تادیر قائم رکھے۔ 


مجلس رابطہ بالعلماء کے شہر ذمہ دار نزاکت عطاری نے 16 مئی 2020ء کو مفتی ناصر جاوید سیالوی صاحب (مدرس دارالعلوم گلزار حبیب اور خطیب جامعہ عثمانیہ مسجد میرپور کشمیر) سے ان کے مدرسے دارالعلوم گلزار حبیب جاکر ملاقات کی اور انہیں  دعوتِ اسلامی و بانیِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر مفتی ناصر جاوید سیالوی صاحب نے مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نیک بندوں کی ولادت امت مسلمہ کے لئے اللہ کی نعمتوں سے سے ایک نعمت ہے۔ یقیناً امیر اہلِ سنت کی ولادت بھی مخلوقِ خدا کے لئے اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ مفتی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ امیر اہل سنت کی ذات سے ملت اسلامیہ کو روحانی، مادی جتنا فیض ملا ہے امت مسلمہ میں بہت کم ہی ایسے لوگ ہیں کہ جن کی ذات سے انسانیت کو اس قدر فیض ملا ہے۔ ہزاروں لوگوں کو امیر اہل سنت سے وابستگی کے باعث اللہ و رسول کی محبت اور معرفت نصیب ہوئی ہے۔


مجلس رابطہ بالعلماء منڈی بہاؤالدین کے  رکن کابینہ مظہر فاروق عطاری نے 17 مئی 2020ء کو مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی صاحب (مہتمم دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضی و سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف ضلع منڈی بہاؤالدین) سے ان کے ادارے دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضی جاکر ملاقات کی ۔

اس موقع پر مفتی نوید الحسن مشہدی صاحب نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے یوم ولادت امیر ا ہل سنت کے متعلق فرمایا کہ معلوم ہوا کہ 26 رمضان المبارک کو امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ پیر محمد الیاس قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا یوم ولاد ت ہے، میں اس موقع پر دعوتِ اسلامی سے متعلق تمام احباب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت امیر دعوتِ اسلامی کو زندگی کی کئی ایسی بہاریں عطا فرمائے اور ان کا سایہ اہل اسلام تادیر سلامت فرمائے۔ 


 مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامعہ قادریہ میں مولانا فضل منان صاحب،جامعہ نسبت رسولی میں مولانا ولی اللہ صاحب ، ڈاکٹر عبدالستار صاحب ، مولانا سید عبدالحکیم مظہری سے ملاقات کی ۔ دوسری جانب مفتی حماد نوری صاحب کی فیضان مدینہ لطیف آباد 4 حیدر آباد میں 12مارچ 2020ء بروز جمعرات تشریف آوری ہوئی ۔


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے ذمہ داران نے  صالح آباد سپر ہائی وے کراچی میں حضرت پیرکرم اللہ نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیر صاحب کو دعوت ِ اسلامی کا تعارف کروایا گیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے علم توقیت کورس کے بارے میں آگاہی فراہم کی ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پیرکرم اللہ نقشبندی صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صحرائے مدینہ کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تالیف ’’فیضانِ نماز‘‘ تحفے میں پیش کی۔ حضرت پیرکرم اللہ نقشبندی صاحب نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوت ِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلما کے اسلامی بھائی نے گزشتہ روز جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد میں جناب حضرت مولانا محمد ساجد رضا قادری صاحب ایڈمن جامعہ قادریہ سے ملاقات کی اور ان کو کتاب مختصر فتاوی اہلسنت اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت گزشتہ روز اٹک واہ کینٹ کے رکن زون نے فتح جنگ کابینہ مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا بلال حیدراحسان چشتی صاحب کو مختصر فتاوی اہلسنت پیش کیا۔


مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائی نے گزشتہ روز فیصل آباد میں جناب حضرت مولانا قاری حبیب اکبر نعیمی صاحب مدرس جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد سے ملاقات کی اور ان کو مختصر فتاوی اہلسنت کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


مجلس رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیونے گزشتہ روز فیصل آباد میں جناب حضرت مولانا مفتی ظفر اقبال عثمانی صاحب مدرس جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد سے ملاقات کی اور ان کو مختصر فتاوی اہلسنت کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔