امیر اہلِ سنت کا لگایا ہوا پودا آج سایہ دار
درخت بن چکا ہے، اللہ اس میں اور برکت دے، مولانا محمد فاروق خان سعیدی صاحب
مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون مولانا سلیم
بلالی عطاری نے 17 مئی 2020 بروز اتوار
مولانا محمد فاروق خان سعیدی صاحب (خطیب جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم ملتان) کے گھر پر جا کے ملاقات کی اور اور
انہیں دعوتِ اسلامی و بانیِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر مولانا محمد فاروق خان سعیدی صاحب نے
مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جو بزرگانِ
دین کی سرپرستی میں جو پودا کاشت کیا تھا آج وہ سایہ دار درخت بن کر اپنے ثمرات
سے دنیا کو فیضیات کررہا ہے۔ آپ نے مزید
کہا کہ دعوت اسلامی نے ان بیشمار جوانوں
کو جو دادہ مستقیم سے ہٹے ہوئے تھے انہیں صراط مستقیم پر گامزن کردیا ہے۔
مولانا محمد فاروق خان سعیدی صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم
پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی
درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔