مجلس رابطہ بالعلماء پشاور زون کے علی عسکر عطاری مدنی نے 15 مئی 2020ء کو مفتی اکرام اللہ جنیدی صاحب سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے مفتی اکرام اللہجنیدی صاحب کا کہنا تھا کہ بانی دعوت اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اہل سنت پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا تحفہ ہیں اور ساتھ ساتھ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ محسن اہل سنت بھی ہیں۔مفتی صاحب کا مزید کہا کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کا انکار کرنا ناممکن ہے۔

مفتی اکرام اللہ جنیدی صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔