مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون محمد سلیم بلالی عطاری کی دعوت پر 17 مئی 2020ء بروز اتوار مولانا سعید احمد فاروقی صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ رومیہ خطیب شاہی عید گاہ جامع مسجد طوطلاں والی ملتان)مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان تشریف لائےاور فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔

مولانا سعید احمد فاروقی صاحب کا مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے کہنا تھا امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تھوڑے سے وقت میں نوجوانوں کے سروں پر دستاریں سجوائیں،چہرے پر داڑھی رکھوائی اور راہ سنت کی طرف گامزن کرنے ساتھ ساتھ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اخلاص قابل تحسین ہی نہیں بلکہ قابلِ رشک بھی ہے۔مولانا صاحب نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا مقصد صرف اور صرف دین اسلام کی خدمت کرنا ہے۔

مولانا سعید احمد فاروقی صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش اور مدنی چینل کے 12 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر کے لئے دعائیں کیں۔