مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ناظم جامعۃ المدینہ محسن عطاری مدنی نے18 مئی 2020ءبروز پیر مولانا عبدالحمید چشتی صاحب خانیوال سے ان کےادارے جامعۃ الرسول میں جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر مولانا عبد الحمید چشتی خانیوال صاحب کا کہنا تھا کا امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو زندہ کرنے کے لئے جو کاوشیں کیں وہ اہل علم پر عیاں ہے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ساری زندگی تعظیم لامرللہ اور شفقت علی خلق اللہ کا درس دیا جس کی واضح دلیل لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں آپ کی خدمات ہیں۔

مولانا عبدالحمید چشتی صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔