سید محمد شعیب
شاہ صاحب گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فتح پور شریف اوکاڑہ سے ملاقات

گزشتہ روز
مجلس رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی 7 جون 2020ء بروز اتوار کو سید محمد شعیب شاہ صاحب گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فتح پور شریف
اوکاڑہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے فیضان مدینہ
اوکاڑہ وزٹ کرنے اور رکن شوریٰ محمد رفیع عطاری مدظلہ العالی سے
ملاقات کیلئےتشریف لانے کی نیت کا اظہار
کیا

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری
،ڈویژن مشاورت کے نگران محمد یاسر عطاری،علاقہ نگران قاری حسن عطاری ، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ڈویژن ذمہ
دار بلال عطاری اور مجلس معاونت برائے اسلامی بہن کے ڈویژن ذمہ دار محمد شفیق عطاری
نے 7 جون 2020ء بروز اتوارامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا تعزیتی پیغام( مرحومہ صغراں بی بی کنجاہ ضلع گجرات )
کے اہل خانہ مرحومہ کے بیٹے حضرت علامہ تنویر احمد سیالوی
،قاری محمد شفیق سیالوی اور قاری عمر سیالوی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور امیر اہلسنت کا تعزیتی پیغام سنوایا جس پر انہوں
نے امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا
جبکہ حضرت علامہ تنویر احمد سیالوی صاحب نے امیر دعوت اسلامی امیر اہل سنت کا
شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے امیر دعوت
اسلامی امیر اہل سنت بارگاہ مصطفوی کے منظور نظر اور ولی کامل ہیں اللہ انکا سایہ اس امت پر سلامت فرمائے اور اللہ پاک دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات دعوت اسلامی کی حفاظت اور تکمیل فرمائے جنہوں نے مجھ احقر کی مرحومہ والدہ کے
لیئے دعائے مغفرت کی ۔
جامعہ
نظامیہ رضویہ لوہاری گیٹ کے شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبدالستار سعیدی صاحب سے ملاقات

گزشتہ روز مجلس
رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد طیب مدنی نے جامعہ نظامیہ
رضویہ( لوہاری گیٹ) میں شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبدالستار سعیدی صاحب سے ملاقات
کرتے ہوئے موجودہ صورت حال میں دعوت
اسلامی کے ویلفیئرمیں کام کرنے کے انداز خصوصاتھلیسمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ
ڈونیشن کرنے سے آگاہ کیا جبکہ ذمہ دار نے رکن شوری یعفور رضا عطاری صاحب کی طرف سے
تحفہ پیش کیا جس پر حافظ عبدالستار سعیدی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی کے لیے دعائیں کی۔
نائب مفتی دارالافتاء بھیرہ شریف مولانا ضیاءالمصطفی چشتی
صاحب کافیضان مدینہ پنڈی گھیب کا وزٹ

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت واہ کینٹ
اٹک زون کی پنڈی گھیب کابینہ میں قائم جامع مسجد پپلاں والی کے خطیب نائب مفتی دارالافتاء بھیرہ شریف مولانا
ضیاءالمصطفی چشتی صاحب نے جامعۃ المدینہ،
فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں وزٹ کے لئے تشریف لا ئے جن کا استقبال ناظم جامعہ و ڈویژن نگران ورکن زون نے کیا اور ملاقات کا شرف حاصل کرتے ہوئے انہیں تحفہ پیش کیا ۔

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ اٹک زون کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نےجنڈ کابینہ میں جامعہ محمدیہ غوثیہ چراغ العلوم کےمدرس اور جامع مسجد شاہ چن چراغ کے امام مولانا قاری محمد
جنیدقادری صاحب اور جامع مسجدغوثیہ مہریہ مٹھال چوک تحصیل جنڈ کے امام مولانا قاری
خلیل احمدصاحب جبکہ واہ کینٹ اٹک زون کی پنڈی گھیب کابینہ میں جامعہ چشتیہ
فریدالعلوم کےمہتمم مولانا قاری تصورحسین کاظمی صاحب اور دارالعلوم جامعہ چشتیہ کے
مدرس وجامع مسجد علامہ بشیراحمدچشتی علیہ الرحمہ کے امام مفتی محمدعابدچشتی صاحب
اور ضیاءالقران اسلامک اکیڈمی کے پرنسپل وخطیب جامع مسجدکھجوراں والی،مولانا
محمدآصف صدیق چشتی الازھری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئے تفسیرصراط الجنان تحفے میں پیش کی۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دارالعلوم جامعہ چشتیہ پنڈی گھیب کےمہتمم مولانا رضاءالمصطفی چشتی گولڑوی صاحب سے بذریعہ
ٹیلی فون رابطہ کیا۔
مرکزی جامع مسجدغوثیہ اچھری تحصیل جنڈ کے امام حاجی حافظ
محمدنعیم چشتی صاحب سے ملاقات

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ اٹک زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نےجنڈ کابینہ میں مرکزی جامع مسجدغوثیہ اچھری تحصیل جنڈ کے امام حاجی حافظ
محمدنعیم چشتی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا جس پر مسجد انتظامیہ نے ذمہ داران کومدرسۃ
المدینہ شروع کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ اٹک زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے ریحان آبادتحصیل جنڈ کابینہ میں مولاناقاری محمدیوسف قادری صاحب اور مولانا
قاری جاویداحمدچشتی صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تحفہ پیش کیا۔
مجلس رابطہ
بالعلماء کی مدرسہ غوثیہ کے مدرس حافظ حاجی جلال الدین چشتی صاحب سے ملاقات

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ اٹک زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے مدرسہ غوثیہ کے مدرس حافظ حاجی جلال الدین چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تحفہ
پیش کیا۔

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر ِ اہتمام واہ
کینٹ اٹک زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدرسہ نورالاسلام تحصیل جنڈ کے مدرس
وخطیب مولانا قاری رفیع الدین چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا۔

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار واہ کینٹ اٹک زون کے رکن زون اور دیگرذمہ داران
نے جنڈ کابینہ میں قائم مدرسہ حسینیہ ریاض
العلوم امام شرف الدین علیہ الرحمہ اچھری تحصیل جنڈ کے بانی ومہتم مولانامحمدحسین قادری صاحب سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کتاب بنام مختصرفتاوی اہلسنت تحفےمیں
پیش کی ۔

گزشتہ
روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون، ڈویژن
نگران اور دیگرذمہ داران نے واہ کینٹ اٹک زون کی جنڈ کابینہ میں قائم مدرسہ رضویہ میرویہ اکبرالعلوم اچھری
تحصیل جنڈ کے بانی ومہتمم مولانا قاری
نوراحمدقادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے تحفہ پیش کیا۔قاری نوراحمدقادری صاحب
نے خدماتِ دعوتِ اسلامی سے خوش ہو کر اپنا
مدرسہ دعوتِ اسلامی کوپیش کردیا۔

مولانا محمد
فضل الرحمٰن اشرفی اوکاڑوی صاحب ان دنوں بیمار ہیں۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع العطاری نے ان کی رہائش گاہ جاکر حضرت سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے
لئے دعا فرمائی۔