الحمدللہ عزوجل گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کے نگران دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی رفیع عطاری، رکن مجلس رابطہ بالعلما سید خالد مدنی اور رکن زون محمد منیر عطاری کی جامعہ حنفیہ فریدیہ بصیر پور میں حاضری ہوئی جہاں مفتی محب اللہ نوری صاحب سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر امیر اہلِ سنت کا جاری کردہ تعزیتی پیغام انہیں سنایا)جس پر مفتی صاحب نے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب رکن شور ی نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی خدمات دین کے حوالے مفتی صاحب کو آگاہ کیا جس پر مفتی صاحب نے خوش کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو دعاؤں سے بھی نوازا ۔