مجلس رابطہ با لعلماء لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد طیب مدنی عطاری نے ریجن نگران و رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ مولانا عبدالتواب صدیقی رحمة الله علیہ (جامعہ نظامیہ رضویہ لوہاری گیٹ) کے گھر جاکر ان کے بیٹے مولانا ظل عمر صدیقی صاحب سے ملاقات کی اور امیر اہلسنت کی طرف سےجاری کردہ تعزیتی پیغام سنایا جبکہ ذمہ داران نے فاتحہ خوانی بھی کی جس پر مولانا ظل عمر صدیقی صاحب نے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات ریکاڈ کروائے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء  کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور مجلس رابطہ بالعلماء پنڈی  اسلام آباد اور واہ کینٹ زون کے زون ذمہ دار محمد خالد مدنی عطاری نے گزشتہ روز مولانا سردار احمد صدیقی ناظم اعلیٰ ادارہ عرفان القرآن حسن ابدال اور ادارے کے دیگر مدرسین،مولانا پروفیسر عبد الرحیم قادری نقشبندی،مولانا ڈاکٹر محمد امیر اعوان چشتی قادری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئےاپنے شعبے کے مقاصد سے آگاہ کیا اور مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء  کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور مجلس رابطہ بالعلماء پنڈی  اسلام آباد اور واہ کینٹ زون کے زون ذمہ دار محمد خالد مدنی عطاری نے گزشتہ روز قاری فخر الدین صدیقی مہتمم جامعہ صدیقیہ نعیمیہ فیضان القرآن منیر آباد واہ کینٹ سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء  کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اورمجلس رابطہ با لعلماء کے رکن کابینہ محمد عبدالشکور  عطاری نے گزشتہ روز مفتی عبد السلام قادری رضوی مہتمم دارالعلوم منظرالسلام واہ کینٹ اطراف سے ملاقات کی-اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مجلس توقیت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں پاکستان کے شہر سکھر میں قائم مدرسہ انوار مصطفٰی کےمہتم اور مفتی عارف سعیدی صاحب سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور تفصیل کے ساتھ مجلس توقیت کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا تے ہوئے خوب محبتوں کا اظہار فرمایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء  کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے رکن کابینہ محمد زبیر عطاری نے پچھلے دنوں مولانا محمد عارف خان چشتی مدرس مرکزی دارالعلوم اسلام آباد امام و خطیب مرکزی جامعہ غوثیہ مسجد اسلام آباد سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء  کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے رکن کابینہ محمد زبیر عطاری نے پچھلے دنوں شیخ الحدیث مفتی پروفیسر محمد ظفر اقبال جلالی مہتم جامعہ غوثیہ رضویہ اسلام آباد سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔


کرونا وبا سے بچنے اور انسانی جان کے حفاظت کے پیش نظر پاکستان سمیت کئی ملکوں  میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورتحال میں مجلس رابطہ بالعلما پاکستان کے ذمہ داران نے اپنے قریبی رہائشی شہروں میں تقریباً 13 سو سے زائد علماو مشائخ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ اسی طرح مجلس رابطہ بالعلما کے زیر اہتمام حکومتی S.O.P`sکا خیال رکھتے ہوئے پاکستان کےکئی شہروں میں ملک، ریجن، زون، کابینہ اور ذیلی حلقہ سطح پر 130 سے زائدمدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔


مفتی عبدالرزاق بھترالوی صاحب کے اہل خانہ سے ملاقات


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے   ذمہ دار محمدخالدعطاری مدنی اور نگران شہرمشاورت و جا معۃ المدینہ کے مدرس مولانا ناصر عطاری مدنی نے9جون2020ء بروز منگل جامعۃ المدینہ فیضان عطار اٹک میں جامعہ للبنات کے مہتم مولانا نیازاحمداعوان چشتی صاحب سے ملاقات کی۔

انہیں کی دعوت اسلامی کے شعبہ جات مدرسہ المدینہ وجامعہ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے موجودہ مشکل حالات میں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات سے آگاہ کیاجس پرمولانا نیازاحمداعوان چشتی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہل سنت اور دعوت اسلامی کو دعاؤں سے نوازا۔

واضح رہے! مولانا نیازاحمداعوان چشتی صاحب نے جامعہ المدینہ ،مدرسہ المدینہ اور فیضان مدینہ کا وزٹ بھی فرمایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ذمہ دار محمدخالدعطاری مدنی اور رکن کابینہ محمدریاض عطاری نے9جون2020ء بروز منگل واہ کینٹ اٹک زون کی کامرہ حضرشہر میں قائم دارالعلوم فیض القران کے بانی و مہتم مولانا حامدرضا نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

انہیں کی دعوت اسلامی کے شعبہ جات مدرسہ المدینہ وجامعہ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے موجودہ مشکل حالات میں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات سے آگاہ کیا جس پر مولانا حامدرضانقشبندی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہل سنت اور دعوت اسلامی کو  دعاؤں سے نوازا۔دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ذمہ دار محمدخالدعطاری مدنی اور رکن کابینہ محمدریاض عطاری  نے9جون2020ء بروز  منگل واہ کینٹ اٹک زون کی کامرہ حضرشہر میں قائم دارالعلوم فیض القران  کے بانی و مہتم مولانا حامدرضا نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

انہیں کی دعوت اسلامی کے شعبہ جات مدرسہ المدینہ وجامعہ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے موجودہ مشکل حالات میں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات سے آگاہ کیا جس پر مولانا حامدرضانقشبندی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہل سنت اور دعوت اسلامی کو دعاؤں سے نوازا۔


مجلس   رابطہ با لعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی نے گجرات میں پیر سید زاہد صدیق شاہ(مہتمم دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ضیاء القرآن بوکن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بوکن شریف گجرات ) سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔