دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء برمنگھم U.K ریجن مڈلینڈ کابینہ کے ذمہ دار محمد عتیق عطاری نے برطانیہ کے مولانا سید اسد علی شاہ گیلانی صاحب سے رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یومِ ولادت پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھیجنے کی استدعاکی جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری فرمایا۔

مولانا سید اسد علی شاہ صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب بھی اسلام کی تاریخ لکھی جائیگی دعوت اسلامی کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ دعوت اسلامی نے ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ مولانا صاحب نے مزید کہا کہ بانی دعوت اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نوجوانوں کو خوف خدا اور عشق رسول میں رونے والا بنادیا ہے ، دعوت اسلامی نے زندگی کے ہر شعبے میں مجلس قائم کردی ہےجس میں مبلغین دعوت اسلامی دین اسلام کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

مولانا صاحب نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔