دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء ملتان ریجن کے رکن نے جامعہ اسلامیہ محمدیہ مصباح القرآن شاہ جمال مظفر گڑھ کے مہتمم مفتی محمد صفدر سعیدی عطاری صاحب سے ملاقات کی۔ رکن ریجن نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فناء فی الرسول عاشق صادق حضرت علامہ مولاناالحاج ابو محمد عبد الرشید قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ذمہ داران نے مولانا محمد غلام غوث رضوی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص اہل سنت کے لئے المدینۃ العلمیہ کی عظیم کاوشوں پر گفتگو کی۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے ”ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے  حوالے سے مدنی پھول دیئےاور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مجلس رابطہ کے آئندہ پانچ سال کے اہداف کئے ۔ رکن شوریٰ نے انفرادی عبادات کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار طیب مدنی مجلس رابطہ بالعلماء کی دعوت پر مولانا معراج الدین سرکانی (مہتم دارالعلوم امانیہ پیشاور ) مولانا تاج محمد نظامی (مہتمم دارلعلوم کنزالایمان پیشاور) و دیگر کی فیضان مدینہ جو ہر ٹاؤن آمد کا سلسلہ ہوا ۔

ریجن ذمہ دار نے ان کا استقبال کیا اور وزٹ کروایا جس پر مولانا معراج الدین سرکانی اور مولانا تاج محمد نظامی نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے۔

واضح رہے! اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے علمائے کرام کی ملاقات بھی ہو ئی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار سیدمحمدخالد شاہ مدنی نے مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر مہتمم دارالعلوم نور المساجدسے ملاقات کی  اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ جس پر مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور المدینۃ العلمیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا جبکہ سیدی امیر اہلسنت کی درازی عمر بالخیر کی دعا فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت30 پچھلے دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمدار سیدمحمدخالد شاہ مدنی نے مولانا مفتی صغیر احمد نقشبندی مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ چیچہ وطنی سے ملاقات کی اور  انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ جس پر مولانا مفتی صغیر احمد نقشبندی صاحب نے دعوت کی خدمات کو سراہا اور دعاوں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت30جولائی 2020ء بروز جمعرات مجلس رابطہ بالعلماء کے ملتان ریجن ذمہ دار نے مظفر گڑھ زون کا سناواں فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ کیااور رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء کے والد مرحوم کے چہلم پر تشریف لائے  ہوئے علمائے کرام بالخصوص آستانہ عالیہ پیر بارو شریف کے صاحبزادےخواجہ محمد سعید باروی صاحب اور مولانا پیر خواجہ عبدالکریم باروی صاحب سے شرف ملاقات کی سعادت حاصل کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات خصوصا ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ بالعلماءمحمد ظہیر عباس مدنی  نے مولاناعبدالرحمن ضیاء چشتی ناظم اعلی مدرسہ فاروقیہ رضویہ شفیعیہ پنڈدادنخان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ بالعلماءمحمد ظہیر عباس مدنی  نے مولانا پیر محمد انور قریشی مہتمم دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں رابطہ با  لعلماء کے ذمہ داران نے پیر سید بشیر شاہ گیلانی صاحب ، مفتی ضیاء الرحمن صاحب ، مولانا صفت اللہ صاحب، مولانا انعام اللہ خان صاحب ،مولانا محمود رضوی صاحب اور مولانا محمد صدیق صاحب صاحب مہتمم جا معۃ مقصود القرآن کالاباغ سمیت دیگر علمائےکرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر علمائےکرام نے دعوت اسلامی کی خدمات دین کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی مجلس رابطہ بالعلماءنے مولانا قاری احسان اللہ چشتی امام جامع مسجد غوثیہ چشتییہ و مدرس دار العلوم چشتیہ غوثیہ کچہری روڈ منڈی بہاوالدین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی مجلس رابطہ بالعلماء کی مولانا محمد وسیم عباسی قادری مہتمم ادارہ انوارالاسلام اسلام آباد سے ملاقات ہوئی اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے مولانا محمد وسیم عباسی قادری کو دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔