24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار سیدمحمدخالد
شاہ مدنی نے مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر مہتمم دارالعلوم نور المساجدسے
ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا
۔ جس پر مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات
بالخصوص علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور المدینۃ العلمیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا جبکہ سیدی امیر اہلسنت کی درازی عمر بالخیر کی
دعا فرمائی۔