شاہ جمال مظفرگڑھ کے جامعہ غوثیہ فیض القرآن میں درس نظامی کے آغاز میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آستانہ عالیہ پیر بارو شریف کے سجادہ نشین محمد حسن الحسنی باروی صاحب اور دیگر سیاسی، سماجی اور  مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء ملتان ریجن کے رکن نے تقریب میں آنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں تعارف پیش کیا۔

اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماءملتان ریجن کے رکن نے محلہ شاہی میں موجود جامعہ جمالیہ منور العلوم میں حاضری دی جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم مولانا منور علیم قریشی صاحب، مولاناعبد الغنی قریشی صاحب اور مولانا عبد المناف قریشی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن ریجن نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی جس پر علمائے کرام نے اپنے اچھے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں رکن ریجن ملتان نے مظفر گڑھ میں حضرت غوث حمزہ رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور مزار شریف کے گدی نشین، خدمت گزاراور محکمہ اوقاف کے منیجر سید امجد سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات عرس کے موقع پر مدنی کاموں اور اصلاح معاشرہ پر گفتگو ہوئی۔