
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں محمد ظہیر عباس مدنی ریجن ذمہ
دار مجلس رابطہ بالعلماء نے قاری اسد شاہ گردیزی مدرس جامعہ محمدیہ نوریہ
رضویہ بھکھی شریف سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے
آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے
میں پیش کیا ۔
دوسری جانب پیر سید نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین
آستانہ عالیہ بھکھی شریف کے مرید خاص مولانا محمد ثاقب نعیم جلالی سے محمد ظہیر
عباس مدنی ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ
بالعلماء نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی
دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
دربار عالیہ
سواگ شریف تحصیل لعل عیسن کروڑ ضلع لیہ
میں صاحبزادہ احمد حسن نقشبندی سے ملاقات

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت
پچھلے دنوں سید خالد مدنی رکن ریجن
فیصل آباد مجلس رابطہ بالعلماء نے لیہ زون کا دوررہ کیا جہاں لیہ کابینہ کے نگرن کابینہ، رکن
زون،اراکین کابینہ اور تین رکنی مجلس رابطہ بالعلماء کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
اور دربار عالیہ سواگ شریف تحصیل لعل عیسن کروڑ ضلع لیہ میں صاحبزادہ احمد حسن
نقشبندی سے ملاقات کی اور دربار شریف پر حاضری دی جبکہ جامعہ محمدیہ حسنیہ تعلیم
القرآن میں مدرسین سے ملاقات کی اور ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
دوسری جانب مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار
محمد ظہیر عباس مدنی، رکن مجلس محمد عمران عطاری، ڈویژن نگران محمد رمضان
عطاری سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے مولانا مفتی محمد عابد جلالیرحمۃ اللہ تعالی علیہ کے ختم( قل شریف )کے سلسلے میں بھکھی شریف میں
شرکت کی اور مرحوم کے والد محترم، بڑے
بھائی جان اور بیٹوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مختصر فتاوی اہلسنت اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

مجلس رابطہ بالعلماء اسلام آباد کابینہ شہر کے رکن اور بری امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس
عطاری نے 26 جولائی 2020ء بروز اتوارمولانا خضر محمود صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور مجلس المدینۃالعلمیہ
کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں
فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ:خالد عطاری مدنی)
مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقاتیں اور مزار شریف
پر حاضری کا سلسلہ

22 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس
رابطہ بالعلماء کےزیر اہتمام نگران کابینہ
جیکب آباد عبد الوحید عطاری مدنی نے ناظمین جامعات المدینہ گل میر عطاری مدنی ، واحد بخش عطاری مدنی اورقمرالدین عطاری سمیت مجلس رابطہ بالعلماء کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سلطان
الواعظین حضرت مفتی عبد الرحیم سکندری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور
فاتحہ خوانی کی۔ حاضری کے بعد ذمہ داران نے مختلف مقامات پر علمائے کرام سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ
دی۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص مجلس المدینۃ العلمیہ کی
تحریری خدمات کو خوب سراہا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی خواہش کا
اظہار کیا۔ ذمہ داران نے علمائے کرام کوکتاب
”مختصر فتاوٰی اہل سنت“ اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کارڈ تحفے میں پیش کیا۔
چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں:
ڈاکٹر مفتی حق النبی سکندری الزہری صاحب (جانشین سلطان الواعظین صبغۃ الہدیٰ شاہ پور
چاکر ضلع سانگھڑ سندھ)، مولانا پیر
امام بخش قادری صاحب (درگاہ عالیہ
فضل آباد کلیامی فیض گنج پکا چانگ ضلع خیرپور میرس)، حافظ مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب (مہتمم مدرسہ صبغۃ الاسلام سانگھڑ و خطیب جامع
مسجد پولیس لائن سانگھڑ)، حافظ
محمد مرید سکندری صاحب (امام و خطیب
جامع مسجد غلام فاطمہ لندن ٹاؤن قاسم آباد حیدر آباد)۔ (رپورٹ: محمد افضل عطاری مدنی، نگران مجلس رابطہ بالعلماء)
مولانا حبیب
الرحمان سعیدی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ شجاع آباد سے ملاقات

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس حافظ
محمد افضل مدنی اور ملتان ریجن مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن نے مولانا حبیب الرحمان
سعیدی ( فاضل انوار العلوم )امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ شجاع آباد سے ملاقات کی
اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ ملتان آنے کی دعوت دی اور مولانا الحاج محمد خدا
بخش اظہر بانی درسگاہ محمدیہ اظہرالعلوم جامع مسجد نوری (رحمۃ اللہ علیہ)کے مزار شریف اور درسگاہ میں حاضری دی ۔
نگران مجلس
رابطہ با لعلماء حافظ محمد افضل مدنی کا پنجاب کے مختلف شہروں کا سفر اور مشورے

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت 15جولائی 2020ء بروز بدھ نگران
مجلس حافظ محمد افضل مدنی نے خانقاہ شریف جامعۃالمدینہ میں احمد پور شرقیہ زون کا
مدنی مشورہ کیا اور رکن زون کو اہداف دیتے
ہوئے شعبے کے کاموں کو تفصیل سے بیان فرمایا
اور مزید محنت ، لگن اور کوشش کرنے کی ترغیب
دلائی جبکہ بروقت مدنی مرکز کے اصولوں کے
مطابق مدنی کاموں کو ان کے اوقات میں
سرانجام دینے کی تلقین کی۔
مدنی مشورے کے بعد احمد پور شرقیہ کی طرف سفر کیا جہاں آپ نے فیضان مدینہ
میں جامعہ فیضیہ رضویہ فیض الاسلام دربار فیضیہ چشتیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا احتشام
محسن فیضی ابن مفتی محمد محسن فیضی صاحب کو وزٹ کرواتے ہوئے حضرت سے دعا خیر کروائی اور انہیں مختلف شہروں میں
موجود فیضان مدینہ اور جامعۃالمدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
اسی طرح خان پور کی طرف سفر کیا جہاں آپ نے رکن زون اور اراکین کابینہ کیساتھ
خان پور فیضان مدینہ میں رحیم یار خان زون کا مدنی مشورہ کیا۔ بعد مشورہ نگران زون قاری احمد رضا عطاری اور نگران ریجن رکن شوری حاجی محمد اسلم عطاری کے
ساتھ مشاورت کا سلسلہ رہا ۔
دوسری جانب رحیم یار خان کی طرف
سفر کیا جہاں آپ نے رکن کابینہ کیساتھ رحیم
یار خان فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ کیا، بعد مشورہ دارالعلوم جامعہ سعیدیہ رحیم یار خان اور پھر
بزم نورانی دارالعلوم فیض رضاء ٹرسٹ میں
حاضری دی اور ناظم اعلٰی ڈاکٹر احمد رضا سے ملاقات کی اور پھر بہاولپور کی طرف سفر
کیا اور بہاولپور کے رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء مدرس جامعۃ المدینہ آن لائن
مولانا سید حسنین رضامدنی عطاری کیساتھ مدنی مشورہ کیا اور مدنی مشورے کے مدنی
پھول تحریراً محفوظ بھی کئے۔ مدنی مشورے کے بعد شجاع آباد زون کی طرف سفر کیا اور وہاں موجود فیضان مدینہ سے شجاع آباد زون کے مدنی مشورے کے لئے سفرکی تیاری فرمائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت 14جولائی 2020ء بروز منگل نگران مجلس حافظ محمد افضل مدنی ، رکن کابینہ بہاولپور
مبلغ دعوت اسلامی سید اختر رضا عطاری نے مولانا
پیر سید نذیر احمد نقشبندی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین
مولانا پیر سید اسماعیل نقشبندی قادری (مہتمم جامعہ نذیریہ رحمانیہ قاسمیہ )کے بڑے
صاحبزادے فاضل بھیرہ شریف مولانا سید فضل رحمان نقشبندی قادری صاحب اور
مولانا افضال الرحمان نقشبندی قادری صاحب
سے ملاقات کی اور انہیں دنیا بھر میں کی جانے والی خدمات دعوت اسلامی سے
آگاہ کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جبکہ شعبہ المدینۃ
العلمیہ کی تصنیفی خدمات پر بات چیت
کی جس پر شخصیات نے اس عظیم خدمات کو سراہاتے ہوئے خوشی کا اظہار
فرمایا اور دعاؤں سے نوازا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے جامعہ امدادیہ قائد آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مفتی محمد امیر صاحب (مہتمم جامعہ امدادیہ) اور دیگر مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور فلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔

دعوت اسلام کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد
افضل عطاری مدنی نے رکن زون ملتان اور ناظم جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام کے ہمراہ مولانا غلام شبیر سواگی صاحب (مہتمم و خطیب جامعہ و مدرسہ و جامع مسجد غوثیہ و رکن جماعت اہلسنت)سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی صاحبزادی کی
علالت پر حضرت سے عیادت کی۔ذمہ داران نے مولانا صاحب کی صاحبزادی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں
اور ماہنامہ فیضان مدینہ اور کتاب فتاویٰ اہل سنت تحفےمیں پیش کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے بندیال شریف میں جامعہ مظہریہ امدایہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مفتی
حسین علی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات کے
متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے مولانا صاحب کو میانوالی قائم میں جامعۃ المدینہ آنے کی دعوت بھی دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش
کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد
افضل عطاری مدنی نے رکن ملتان زون کے ہمراہ
مولانا خادم حسین سعیدی صاحب (مہتمم
جامعۃ السعیدیہ للبنات) اوران
کے صاحبزادگان سے ملاقاتیں کیں ۔ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور دعوت
اسلامی کے فلاحی کاموں کے میں بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مولانا صاحب نے دینی و فلاحی کاموں پر دعوت اسلامی کی خدمات کو
سراہااور ماہنامہ فیضان مدینہ کے لئے تحریری تاثرات دیئے۔

ملتان شریف کے مولانا سعید احمد فاروقی صاحب (مہتمم جامعہ سعیدیہ رومیہ و خطیب جامع مسجد
طوطلاں والی) کافی دنوں سے گردوں
کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔
اسی سلسلے 13 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کی
مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے رکن زون کے ہمراہ ملتان
شریف میں مولانا سعید احمد فاروقی صاحب سے
ملاقات کرتے ہوئے عیادت کی۔ ذمہ داران نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں بھی کی۔
نگران مجلس نے انہیں کتاب فتاویٰ اہل سنت
اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ مولانا صاحب نے عیادت کرنے پر خوشی کا
اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔