دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء  کے رکن ریجن سید خالد مدنی نے پچھلے دنوں میانوالی کے قدیم ادارہ جامعہ اکبریہ کے مہتمم صاحبزادہ عبدالمالک چشتی صاحب،شیخ الحدیث مفتی سیف اللہ صاحب، مدرس جامعہ ہذا مولانا حافظ طاہر صاحب اور جامعہ قادریہ میانوالی کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عارف محمود قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے موجودہ ملکی صورت حال میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے خون جمع کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر حا ضرین نے دعوت اسلامی کی اس عظیم خدمت کو سراہا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار نے پچھلے دنوں مولانا صالح محمد نقشبندی عرف جیوڑ باباجی،مولانا محبوب لامم صاحب، مولانا جواد احمد صاحب،مولانا خیر البشر صاحب،مولانا ارشد القادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء  کی دعوت پر9 جولائی 2020ء بروز جمعرات مولانا عبدالحمید قادری صاحب مدرس جامعہ نصرت الاسلام فیضان مدینہ گوجرانوالہ تشریف لائے اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ فرمایا جبکہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی نظام پر ناظم جامعہ خوشی محمد مدنی نے بریف کیا جس پر مولانا عبدالحمید قادری صاحب نے دعوت اسلامی کی ترقی کیلئے خوب دعائیں کیں ۔(رپورٹ:محمد مبشر عطاری مدنی رکن زون گوجرانوالہ)


دعوت اسلامی کی مجلس  ربطہ با لعلماء کے رکن زون مبشر عطاری نے 5جولائی 2020ء بروز اتوارجامعہ شاذلیہ نعیمیہ گوجرانوالہ غربی کابینہ لادھے والااور جامعہ مدینۃ العلم گوجرانوالہ میں حاضری دی جہاں آپ نے ادارے کے مہتمم مولانا یاسین نعیمی صاحب،جامعہ کے اساتذۂ مولانا مفتی نعیم شاذلی اور مولانا احسان نعیمی صاحب سے ملاقات سے کی اور انہیں دعوت اسلامی کے نظام تعلیم آن لائن کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے مجلس المدینۃ العلمیہ کی درسی کتب کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نےخود بھی ہاتھوں ہاتھ کتب لینےاور اپنے اساتذۂ کو بھی کتب خرید نے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی  بھائی نے 4جولائی 2020ء بروز ہفتہ کاٹلنگ ڈویژن کا جدول کیا جہاں ذ یلی حلقوں کا تقرر مکمل کیا اور مختلف عاشقان رسول کے جامعات کا وزٹ فرمایا اور مولانا زوار حسین چشتی صاحب ، مفتی عبدالکریم چشتی صاحب مفتی رحیم زادہ اور مولانا روزی شاہ صاحب سے ملاقا ت کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار  محمد ظہیر عباس مدنی، گجرات کابینہ کے نگران کابینہ محمد عامر عطاری اور مدنی چینل عام کریں مجلس کے کابینہ ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے پچھلے دنوں صاحبزادہ حاجی مستنصر مجاہد صدیق نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ گلزار مدینہ گجرات سے ملاقات کی اور ان کے مرحوم والد محترم پیر صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی مجددی آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ گلزار مدینہ گجرات کے انتقال پر ملال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی جبکہ انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر صاحبزادہ حاجی مستنصر مجاہد صدیق نقشبندی صاحب نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور امیر اہلسنت کے تعزیتی پیغام کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی دیئے ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء ءپنڈی اسلام آبادزون کے زون ذمہ دار محمدخالد عطاری مدنی ،اسلام آباد کے شہرذمہ دار، ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری، نے پچھلے دنوں مرکزی جامع مسجد النور اسلام آباد کے امام خطیب مولانا شوکت علی قریشی چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات میں دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے آن لائن کورسزکے بارے میں بتایا جبکہ اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ جات،ذمہ داران دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت کے لئے دعا ئے خیر کا اہتمام کیا گیا۔

دوسری جانب دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پنڈی اسلام آبادزون کے زون ذمہ دار محمدخالد مدنی عطاری ،اسلام آباد کے شہرذمہ دار، ڈویزن نگران محمد فہیم عطاری نے محمدزبیرعطاری کے چچا کے جنازے میں شرکت کی اور وہا ں موجود حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے بیان و دعائے خیر کا سلسلہ کیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء پنڈی اسلام آبادزون کے زون ذمہ دار محمدخالد عطاری مدنی ،اسلام آباد کے شہرذمہ دار، ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری، نے پچھلے دنوں مدرسہ قطب شہید علیہ الرحمہ اسلام آباد کےمہتمم مولانا قاضی یاسرمحمودچشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات میں دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے آن لائن کورسزکے بارے میں بات چیت کی جبکہ اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ جات،ذمہ داران دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت کے لئے دعا ئے خیر کا اہتمام کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء برمنگھم U.K ریجن مڈلینڈ کابینہ کے ذمہ دار محمد عتیق عطاری نےبرمنگھم U.K کے مولانا سید فاروق شاہ صاحب سے رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یومِ ولادت پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھیجنے کی استدعاکی جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری فرمایا۔

مولانا سید فاروق شاہ صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امیر اہل سنت محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جلوہ گری امت محمدیہ کے لئے برکت کا سبب بنی اور دعوت اسلامی وجود میں آئی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دین متین کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں سے سرکار اعظم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت راہ راست پر آنے لگی اور سنتیں عام ہوئیں۔

مولانا صاحب نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء برمنگھم U.K ریجن مڈلینڈ کابینہ کے ذمہ دار محمد عتیق عطاری نےجامع مسجد گھمکول شریف U.K کے امام مولاناحنیف حسنی صاحب سے رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یومِ ولادت پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھیجنے کی استدعاکی جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری فرمایا۔

مولاناحنیف حسنی صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کئی لوگ دنیا میں آئے اور چلے گئے ہیں مگر بعض لوگ ایسے ہیں کہ جن کی وجود سے دنیا کو فائدہ پہنچا۔ بلاشبہ امیر اہل سنت محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی ان ہی لوگوں میں سے ہیں جن کی وجود سے اللہرب العزت نے پوری دنیا میں موجود سرکار اعظم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت کو فائدہ پہنچایا۔

مولانا صاحب نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء برمنگھم U.K ریجن مڈلینڈ کابینہ کے ذمہ دار محمد عتیق عطاری نےU.K کے مولانا پیر طبیب الرحمن قادری صاحب سے رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یومِ ولادت پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھیجنے کی استدعاکی جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری فرمایا۔

مولانا پیر طبیب الرحمن قادری صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایسے نگینے تراشے کہ انہیں دیکھ کر ہزاروں لوگ راہ ہدایت پر آگئے۔آپ نے مزید کہا کہ یہ دور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دور ہے۔ U.K میں لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں دعوت اسلامی کی خدمات قابل تعریف ہے۔ہماری یوتھ جو بے راہ روی کی شکار تھی، جوبرائی اور والدین کی نافرمانی کی طرف جارہی تھی ، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تراشے ہوئے نگینیں نے ایسے محنت کی کہ اللہرب العزت نےان نوجوانوں کو دعوت اسلامی کا مبلغ بنادیا۔

مولانا صاحب نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء برمنگھم U.K ریجن مڈلینڈ کابینہ کے ذمہ دار محمد عتیق عطاری نے برطانیہ کے مولانا سید اسد علی شاہ گیلانی صاحب سے رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یومِ ولادت پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھیجنے کی استدعاکی جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری فرمایا۔

مولانا سید اسد علی شاہ صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب بھی اسلام کی تاریخ لکھی جائیگی دعوت اسلامی کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ دعوت اسلامی نے ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ مولانا صاحب نے مزید کہا کہ بانی دعوت اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نوجوانوں کو خوف خدا اور عشق رسول میں رونے والا بنادیا ہے ، دعوت اسلامی نے زندگی کے ہر شعبے میں مجلس قائم کردی ہےجس میں مبلغین دعوت اسلامی دین اسلام کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

مولانا صاحب نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔