دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت 15جولائی 2020ء بروز بدھ نگران مجلس حافظ محمد افضل مدنی نے خانقاہ شریف جامعۃالمدینہ میں احمد پور شرقیہ زون کا مدنی مشورہ کیا اور رکن زون کو اہداف  دیتے ہوئے شعبے کے کاموں کو تفصیل سے بیان فرمایا اور مزید محنت ، لگن اور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ بروقت مدنی مرکز کے اصولوں کے مطابق مدنی کاموں کو ان کے اوقات میں سرانجام دینے کی تلقین کی۔

مدنی مشورے کے بعد احمد پور شرقیہ کی طرف سفر کیا جہاں آپ نے فیضان مدینہ میں جامعہ فیضیہ رضویہ فیض الاسلام دربار فیضیہ چشتیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا احتشام محسن فیضی ابن مفتی محمد محسن فیضی صاحب کو وزٹ کرواتے ہوئے حضرت سے دعا خیر کروائی اور انہیں مختلف شہروں میں موجود فیضان مدینہ اور جامعۃالمدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

اسی طرح خان پور کی طرف سفر کیا جہاں آپ نے رکن زون اور اراکین کابینہ کیساتھ خان پور فیضان مدینہ میں رحیم یار خان زون کا مدنی مشورہ کیا۔ بعد مشورہ نگران زون قاری احمد رضا عطاری اور نگران ریجن رکن شوری حاجی محمد اسلم عطاری کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ رہا ۔

دوسری جانب رحیم یار خان کی طرف سفر کیا جہاں آپ نے رکن کابینہ کیساتھ رحیم یار خان فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ کیا، بعد مشورہ دارالعلوم جامعہ سعیدیہ رحیم یار خان اور پھر بزم نورانی دارالعلوم فیض رضاء ٹرسٹ میں حاضری دی اور ناظم اعلٰی ڈاکٹر احمد رضا سے ملاقات کی اور پھر بہاولپور کی طرف سفر کیا اور بہاولپور کے رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء مدرس جامعۃ المدینہ آن لائن مولانا سید حسنین رضامدنی عطاری کیساتھ مدنی مشورہ کیا اور مدنی مشورے کے مدنی پھول تحریراً محفوظ بھی کئے۔ مدنی مشورے کے بعد شجاع آباد زون کی طرف سفر کیا اور وہاں موجود فیضان مدینہ سے شجاع آباد زون کے مدنی مشورے کے لئے سفرکی تیاری فرمائی۔