دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت پچھلے دنوں پاکپتن میں مولانا مفتی فیض الحبیب اشرفی ،مولانا فیض الحسیب اشرفی،مولانا فیض العلیم اشرفی جامعہ فیض الاسلام انتالی شریف سے مجلس رابطہ با لعلماء کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے علمائےکرام کو تحائف پیش کیں اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی رکن کابینہ محمد فاروق مدنی نے مولانا محمد یاسر رضا قادری رضوی امام و خطیب خالد بن ولید مسجد ڈسکہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی رکن کابینہ محمد فاروق مدنی نےمفتی محمد عثمان رضا قادری امیر اصلاح امت فاؤنڈیشن ڈسکہ امام و خطیب جامع مسجد چیمہ ہسپتال ڈسکہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


14 اگست 2020ء کو اسلام آباد چٹھہ بختاور میں قائم مرکز اہلسنت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں مختلف شخصیات سمیت مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروگرام کے بعد ذمہ داران نے مفتی سعید احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی جبکہ  اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد خالد عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ بالعلماء لاہور ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان  محمد افضل عطاری مدنی نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو نئے اہداف دیئے۔


پچھلے دنوں خانوادہ فرید حضرت خواجہ غلام فرید آف کوٹ مٹھن کی زوجہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

اسی سلسلے میں مجلس رابطہ بالعلماء رکن زون نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ ذمہ داران نےمرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


شاہ جمال مظفرگڑھ کے جامعہ غوثیہ فیض القرآن میں درس نظامی کے آغاز میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آستانہ عالیہ پیر بارو شریف کے سجادہ نشین محمد حسن الحسنی باروی صاحب اور دیگر سیاسی، سماجی اور  مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء ملتان ریجن کے رکن نے تقریب میں آنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں تعارف پیش کیا۔

اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماءملتان ریجن کے رکن نے محلہ شاہی میں موجود جامعہ جمالیہ منور العلوم میں حاضری دی جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم مولانا منور علیم قریشی صاحب، مولاناعبد الغنی قریشی صاحب اور مولانا عبد المناف قریشی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن ریجن نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی جس پر علمائے کرام نے اپنے اچھے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں رکن ریجن ملتان نے مظفر گڑھ میں حضرت غوث حمزہ رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور مزار شریف کے گدی نشین، خدمت گزاراور محکمہ اوقاف کے منیجر سید امجد سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات عرس کے موقع پر مدنی کاموں اور اصلاح معاشرہ پر گفتگو ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء ملتان ریجن کے رکن نے جامعہ اسلامیہ محمدیہ مصباح القرآن شاہ جمال مظفر گڑھ کے مہتمم مفتی محمد صفدر سعیدی عطاری صاحب سے ملاقات کی۔ رکن ریجن نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فناء فی الرسول عاشق صادق حضرت علامہ مولاناالحاج ابو محمد عبد الرشید قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ذمہ داران نے مولانا محمد غلام غوث رضوی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص اہل سنت کے لئے المدینۃ العلمیہ کی عظیم کاوشوں پر گفتگو کی۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے ”ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے  حوالے سے مدنی پھول دیئےاور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مجلس رابطہ کے آئندہ پانچ سال کے اہداف کئے ۔ رکن شوریٰ نے انفرادی عبادات کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار طیب مدنی مجلس رابطہ بالعلماء کی دعوت پر مولانا معراج الدین سرکانی (مہتم دارالعلوم امانیہ پیشاور ) مولانا تاج محمد نظامی (مہتمم دارلعلوم کنزالایمان پیشاور) و دیگر کی فیضان مدینہ جو ہر ٹاؤن آمد کا سلسلہ ہوا ۔

ریجن ذمہ دار نے ان کا استقبال کیا اور وزٹ کروایا جس پر مولانا معراج الدین سرکانی اور مولانا تاج محمد نظامی نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے۔

واضح رہے! اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے علمائے کرام کی ملاقات بھی ہو ئی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار سیدمحمدخالد شاہ مدنی نے مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر مہتمم دارالعلوم نور المساجدسے ملاقات کی  اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ جس پر مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور المدینۃ العلمیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا جبکہ سیدی امیر اہلسنت کی درازی عمر بالخیر کی دعا فرمائی۔