21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکن
کابینہ قائد آباد نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ بندیال شریف میں قائم دار العلوم
جامعہ مظہریہ امدادیہ میں حاضری دی جہاں انہوں نے مولانا ظفر الحق بندیالوی صاحب،
مفتی مظہرالحق بندیالوی صاحب، مولانا انوار الحق صاحب، مولانا احسان الحق صاحب اور
مفتی حسین صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
بعد ازاں ذمہ داران نے حضرت علامہ مولانا یار
محمد بندیالوی رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ حاضری کے
بعد ذمہ داران نے مولانا یار محمد رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان کو درسی کتب پر المدینۃ العلمیہ کی
کاوش سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔