پچھلے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے واپڈا ٹاؤن لاہور کے خطیب ، مدرس ادارہ المصطفیٰ مولانا محمد عارف جاوید نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی۔

اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے شہر ذمہ دار وارث عطاری کے ہمراہ جامعہ اسلامیہ سمبڑیال کے مہتمم مولانا غلام مصطفیٰ شیرازی اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد انور رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔