دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ملتان میں رکن کابینہ نے امام و خطیب بسم اللہ مسجد پیراں غیب کےمولانا مفتی عامر فیاض مصطفائی صاحب سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں رکن کابینہ نے فیاض مصطفائی صاحب کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ رسالہ اور نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں دیں جبکہ فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی جس پر انھوں نے تاثرات دیتے ہوئے اپنی مسجد میں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


مجلس رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی ملتان کے رکن نے مولانا نیاز احمد سلیمانی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ رکن مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن کابینہ ملتان نے19 دسمبر2020ء کو مفتی عمر حنیف انصاری صاحب )ناظم اعلیٰ جامعہ جوادالعلوم سمیجہ آباد وصدر تنظیم آئمہ مساج(سے ملاقات کی۔ رکن کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں علامہ خلیل الرحمن چشتی صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی میں علامہ ڈاکٹر فرید الدین قادری صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔


دارالعلوم جامعہ مجددیہ نعیمیہ کراچی میں شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا محمد جان نعیمی مجددی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی شاہد عطاری مدنی صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگرانِ پاکستان مجلس رابطہ بالعلماء مولانا افضل عطاری مدنی صاحب اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

وفد نے علامہ محمد جان نعیمی مجددی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی کاوشوں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت بھی پیش کی جسے جان نعیمی صاحب نے قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 


مجلس رابطہ بالعلماء( دعوت اسلامی ) کے وفد کی صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ وفد نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دینیہ سے متعلق بریف کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں کیں۔

بعد از ملاقات علامہ بلال سلیم قادری نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے اور دعوتِ اسلامی و امیرِ دعوتِ اسلامی کے لئے نیک تمناوں اور دعاوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری الشامی اپنی زیرِ سرپرستی زیر تعمیر جامعہ و مدرسہ کا وزٹ بھی کروایا جس پر وفد نے جلد تعمیر کیلئے دعا بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے نگران محمد افضل عطاری مدنی  نے دیگر ذمہ داران کے ہمرا ہ مولاناڈاکٹر نوراحمد شاہتاز صاحب سے ملاقات کی۔

نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے المدینۃ العلمیہ کی دینی خدمات سے آگاہ کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جبکہ مکتبۃ المدینہ کی کتاب بنام ( ملفوظات امیر اہلسنت اور شان مصطفیٰ پر 12 بیانات) تحفے میں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رکنِ شوریٰ حاجی جنید مدنی عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے پنجاب کے شہر کبیر والا میں مفتی عبدالطیف سعیدی صاحب اور مفتی نصیرالدین رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی،دنیاوی، تعلیمی اور سماجی خدمات سے آگاہ کیا جس پر علماء کرام نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا۔


کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خطیب جامع مسجد محمدیہ رحمان پورہ راولپنڈی و مہتمم جامعہ الکلیۃ غوثیہ للبنات حضرت مولانا حبیب احمد الازہری صاحب اور خطیب جامع مسجد غوثیہ نشتر کالونی لاہور حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی حافظ حسان عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے دونوں شخصیات کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، شعبہ تراجم، مدنی چینل، شعبہ اورادِ عطاریہ، جامعۃالمدینہ ، دارالحدیث، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور نگرانِ مجلس مدنی چینل اسد عطاری مدنی سے ملاقات بھی ملاقات کی۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے حضرت مولانا حبیب احمد الازہری صاحب اور حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب کو بذریعہ ویڈیو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا، جس پر دونوں شخصیات نے مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کو خوب سراہا اور دینی کاموں میں برکت کے لئے دعائیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے جامعہ فیض القرآن شاہ جمال کے علمائے کرام، جامعہ قادریہ جمالیہ منور العلوم محلہ شاہی شاہ جمال کے مہتمم و محکمہ اوقاف کے خطیب مولانا عبد الغنی صاحب اور ان کے برادر مولانا عبد المناف چشتی صاحب، جامعہ مصباح القرآن شاہ جمال کے مہتمم مفتی محمد صفدر قادری مظفر گڑھ زون اور جامعہ گلشن بارو مظفر گڑھ کے ناظم صاحب سے ملاقاتیں کیں اور رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ “ تحفے میں پیش کیا۔ نگران مجلس نے انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے ڈیرہ غازی خان میں مختلف جامعات کے ساتھ ساتھ جامعہ رضویہ نداء الاسلام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مدرس مولانا عبد الرؤوف کریمی صاحب، مہتمم مفتی اللہ بچایا قادری صاحب، اور ناظم اعلیٰ محمد طارق سعیدی عطاری صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کی علمی اور درسی کتب پر ہونے والی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور جامعہ کے طلباء کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے کی دعوت دی۔