.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکے تحت فیصل
آبادمیں 5اگست2021ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا جامعہ محمدیہ معینیہ میں جاناہوا۔وہاں ذمہ داران نے مولانا نذیر احمد سیالوی،
ناظم محمد عرفان قادری اور ادارہ فیضان رسول کے مہتمم حافظ سعید قادری سے ملاقات
کا سلسلہ کیا ۔اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

پچھلے
دنوں جگر گوشۂ غزالی زماں رازی دوراں حضرت مولانا پروفیسرسید مظہر سعید شاہ کاظمی
صاحب کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
آمد ہوئی جہاں جامعۃ المدینہ کے علمائے کرام، اساتذہ اور ذمہ دارانِ دعوت اسلامی
نے ان کا استقبال کیا۔
مولانا
پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی صاحب نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ میں بیان کیا۔ بعد
ازاں مولانا صاحب نے دار الافتاء اہلسنت، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کا وزٹ بھی کیا۔ اس موقع پر دار الافتاء کے مفتیان کرام نے بھی اُن سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی کے تحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں گوجرانوالہ زون میں مولانا
مفتی نعیم اختر صاحب، مولانا احسان رضوی صاحب اورمولانا غلام شبیر صاحب نے ذمہ
داران کے ہمراہ Plantation dayمنا یا اس موقع
پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کو خراج تحسین پیش کیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی بلوچستان کے شہر بیلہ کی ایک محفلِ نعت میں شرکت ہوئی جہاں انہوں نے علمائے کرام سے
ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش
کیا اور جامعۃ المدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
اسی
طرح جنڈ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں امام صاحبان کی آمد ہوئی۔
اجتماع کے بعد علمائے کرام کو جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا گیا اور وہاں طلبہ کو
دی جانے والی تعلیم کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
زون ذمہ دار شہباز علی عطاری کی صاحبزادہ محمد خلیل
الرحمن صاحب سے ملاقاتیں

شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی فیصل آباد کے زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نےدار
العلوم جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آباد کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد خلیل الرحمن
صاحب سے ملاقات کی۔
زون
ذمہ دار شہباز علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی فیصل آباد کے زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نے پیر سید
محمد منصور الحق شاہ صاحب (مہتمم جامعہ سبحانیہ فیصل آباد)،
مولانا محمد افضل قادری صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام
فیصل آباد)،
مولانا محمد ریاض جلالی صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام
فیصل آباد )،
شیخ الحدیث حاجی راشد حبیب صاحب (دار العلوم جامعہ امینیہ رضویہ فیصل
آباد) سے
ملاقات کی۔
زون
ذمہ دار شہباز علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران ِ پاکستان مولانا حافظ محمد
افضل عطاری مدنی نے گلشن اقبال کراچی میں قائم جامعہ انوار القرآن کا دورہ کیا جہاں جامعہ کے مہتم مولانا ڈاکٹر رضوان نقشبندی صاحب، مولانا صابر نورانی صاحب (ناظم تعلیمات ) ، مفتی اسمعیل نوارانی صاحب (دارالافتاء انوارالقرآن) سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کا اہم ترین شعبہ اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃالعلمیہ کی نئی کتب کا
تعارف کروایا اور آخری نبی کی پیاری سیرت ، اور ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگرانِ پاکستان مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے جامعہ حامدیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں جامعہ کے مہتم مولانا حافظ فداء النبی فخری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا ۔
مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس کو انہوں نے قبول کیا ۔ نگرانِ مجلس نے مکتبۃالمدینہ کی کتاب آخری نبی کی پیاری سیرت اور ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر نگران شعبہ نے وہاں موجود استاذ العلماء حضرت مولانا غلام نبی فخری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پُر انوار پر حاضری دی اور
فاتحہ خوانی کی ۔
ڈسکہ شہر میں حافظ محمد فضل سلطانی صاحب اور
مولانا قاری شکیل سلطانی صاحب سے ملاقات
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار نے ڈسکہ شہر میں صاحبزادہ حافظ
محمد فضل سلطانی صاحب (ناظم جامعہ جماعتیہ مجددیہ نقشبندیہ) اور
مولانا قاری شکیل سلطانی صاحب (مدرس جامعہ جماعتیہ مجددیہ نقشبندیہ)
سے
ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے
بارے میں آگاہ کیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوکاڑہ میں جامعۃ
المدینہ فریدیہ ساہیوال کے مدرس مفتی اسلم رضوی صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے
دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور
دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔
شیخ الحدیث علامہ عبد الستار سعیدی صاحب کی جامعۃ
المدینہ انوار رضا آمد
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ انوار رضا میں شیخ الحدیث و التفسیر استاذ
العلماء حضرت علامہ حافظ عبد الستار سعیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ میں علمی
نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ عبد الستار سعیدی صاحب نے طلبہ کو اپنے قیمتی
ملفوظات سے نوازا۔
اس
نشست میں رئیس المناطقہ مفتی سلیمان رضوی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بھی موجود تھے۔
.jpeg)
شعبہ رابطہ
بالعلما دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن ذمہ دارنے مولانا عارف مصطفائی صاحب مہتمم المصطفی اسلامک سینٹر
پسرور اور علامہ عقیل احمد ظہیر صاحب
مہتمم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ رضویہ الحبیب ریلوے روڈ پسرور سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کی دینی ،اصلاحی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔