جامعات المدینہ (دعوت اسلامی)کی زیرِ نگرانی ہر سال سینکڑوں اسلامی بھائی درس نظامی(عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں جس میں ان اسلامی بھائیوں کی دستار بندی بھی کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں رواں سال درسِ نظامی مکمل کرنےوالے اسلامی بھائیوں کی دستارِ فضیلت 3 اکتوبر 2021ءبروز اتوارکی جائےگی جس میں تقریباً 1040 اسلامی بھائیوں کی دستار فضیلت ہوگی ،یہ دستار فضیلت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں کی جائےگی جس میں ملتان ریجن کے کم وبیش 124 اسلامی بھائیوں کی دستار بندی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ہوگی ۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران محمد افضل عطاری مدنی ، ملتان دارالافتاء اہلسنت کےمولانا محمد سرفراز عطاری اور رکن زون رابطہ بالعلماء سلیم بلالی عطاری نے مدرسہ و جامعہ انوار العلوم کے مولانا غلام مصطفی رضوی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں منعقد ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

مولانا غلام مصطفی رضوی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں مہتمم جامعہ اسلام آبادمولانا پروفیسرڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی صاحب سے ملاقات کی اور اُنہیں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں منعقد ہونےوالے دستارفضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماءکے ریجن ذمہ دارمحمدظہیرعطاری مدنی، واہ کینٹ زون ذمہ دارمحمدخالدعطاری مدنی، مولانا صداقت عطاری مدنی ، مولانا وسیم عطاری مدنی اورسیدابوبکرعطاری موجود تھے۔

بعدازاں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃالمدینہ العربیہ اور درسی کُتُب کا تعارف پیش کرتے ہوئے بیروت کی عربی کُتُب تحفے میں دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کےذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مختلف علمائے کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم کی۔

اس کے علاوہ علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی جن میں حسنات احمد چشتی، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ چک شہزاد کے پرنسپل مولانا پیرمختاراحمد نظامی، مولانا صاحبزادہ فاروق بہاؤالحق، مولاناارسلان جلالی،مولانا رفاقت حسین جلالی،مولاناپیرخورشیداحمدقادری،مولانا سعیداحمد نقشبندی، معین تبسم، مولانا پروفیسرعبدالغفورنجم صاحب اور مولانا حافظ مشتاق حسین نعیمی صاحب سمیت طلبۂ کرام بھی شامل تھے،اس کے علاوہ ذمہ داران نےمولانا سعیداحمد نقشبندی صاحب کے صاحبزادے سے عیادت کی۔

دوسری جانب مولانا پیر نویدالحسن مشہدی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری سے ملاقات کی ، رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں شجاع آباد زون بستی ملوک میں موجود مدرسہ انوار حبیب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و صدرتحریکِ عاشقانِ اولیاءپاکستان مولانا محمد یار رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوخوب سراہا اور اپنے تاثرات بھی دیئے،بعدازاں خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلما  ء کےفیصل آباد کے زون ذمہ داران نے جامعہ نعمان بن ثابت میں حاضری دی جہاں انہوں نےکثیر علمائے کرام سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 3اکتوبر2021ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی،علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئےاجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء(دعوتِ اسلامی) اسلام آباد ریجن کےذمہ دار محمد ظہیرعباس عطاری مدنی نے دیگر ذمہ ذمہ داران کے ہمراہ مرحوم مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا پیر مفتی محمد اشرف القادری رحمۃ اللہ علیہ کےصاحبزادے علامہ عبداللہ جیلانی قادری صاحب اور مرحوم کے داماد مولانا محمد جمیل اعظمی صاحب سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔

اس دوران ذمہ درانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں امیراَہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کا تعزیتی پیغام سنایا جس پر صاحبزادہ مرحوم مفتی اعظم پاکستان نے اظہار تشکر کیا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا  کی اہم شخصیت مولانا قاری منیر شاہد قادری صاحب کاآنا ہوا جہاں ذمہ داران نےان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مکتبۃالمدینہ،جامعۃالمدینہ اورمدرسۃالمدینہ کا وزٹ بھی کروایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماءدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے فیصل آباد زون کے عاشقانِ رسول کی دینی درسگاہ ادارہ خدمتِ دینِ مصطفی ﷺمیں مذاکرہ دیکھنے کے لئے ایل ای ڈی کا اہتمام کیاجس کے ذریعے طلبہ باآسانی مدنی مذاکرے میں شرکت اور امیرِ اَہلِ سنت کی علم وحکمت بھری باتیں سن سکیں گے۔

اس موقع پر مہتمم جامعہ ادارہ خدمت دین مصطفی ﷺ علامہ پیر سید طاہر کاظمی شاہ صاحب نے بھرپور انداز میں مدنی چینل دیکھنے اور دیکھانے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ ناظم جامعہ علامہ عاشق رضوی صاحب نے بھی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعد ازاں اُنہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کاپچھلے دنوں بہاولپور میں قائم جامعہ نظام مصطفی میں جانا ہوا جہاں انہوں نے جامعہ کے ناظم اعلیٰ و صدرِ جامعہ مولانا عون محمد سعیدی سے ملاقات کی۔

اس دوران بہاولپور زون ذمہ دار سید حسنین رضا عطاری مدنی نے انہوں دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی ساتھ ہی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر ناظمِ اعلیٰ نے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں کو خوب سراہا ۔

بعدازاں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کےمکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کُتُبْ سیرت الانبیااور کنز العرفان تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: سید حسنین رضا عطاری مدنی رکن زون رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء حیدر آباد زون کے ذمہ دار محمد عاشق حسین عطاری اور عتیق الرحمن عطاری مدنی نے جماعت اہلسنت پاکستان ضلع حیدر آباد کے امیر حضرت مولانا قاری احمد علی سعیدی صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے تحت جامعہ قادریہ مردان اور جامعہ حنفیہ مولانا شاہ روم باچہ میں مستقل طور پر مدنی چینل چلانے کے لئے مدنی ڈش لگانے کا سلسلہ ہوا۔ ان جامعات میں ہر ہفتے مدنی مذاکرےاجتماع کا سلسلہ ہوگا جس میں طلبہ اور اساتذہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

بعد ازاں ذمہ داران دعوت اسلامی نے جامعہ قادری مردان میں فضل سبحان قادری صاحب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبالۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں اوکاڑہ زون ساہیوال کابینہ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا عاشقانِ رسول کے جامعہ فریدیہ میں جاناہوا جہاں نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء اور رکنِ ریجن نے ڈاکٹر مولانا مظہر فرید شاہ صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ عربی کُتُبْ تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)