دعوت اسلامی کے وفد کی دار العلوم نعیمیہ اور دار العلوم
مجددیہ نعیمیہ میں علمائے کرام سے ملاقاتیں
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی کے
وفد نے فیڈرل بی ایریا کراچی میں قائم اہل سنت کی عظیم درس گاہ دار العلوم نعیمیہ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے استاذالعلماء مفتی منیب الرحمن صاحب سے ملاقات کی۔ دعوت
اسلامی کے وفد میں شامل شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی نے
انہیں المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں ہونے والے تصنیفی و تالیفی کاموں پر
بریفنگ دی اور دارالکتب العلمیہ بیروت سے شائع ہونے والی 09 ضخیم کتب تحفے میں پیش کیں۔
مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ کراچی کے علاقے ملیر میں قائم دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ کا بھی وزٹ کیا اور ادارے کے ناظم اعلیٰ علامہ مفتی
نذیر جان نعیمی صاحب اور علامہ مفتی جان محمد نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔ محمد افضل
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف امور پر
کلام کیا۔
بعد ازاں ذمہ داران نے شیخ الحدیث مفتی محمد
عبد اللہ نعیمی اور صاحبزادہ مفتی غلام محمد نعیمی رحمۃ
اللہ علیہما کے
مزارات پر حاضری دی اور ان کے ایصالِ ثواب
کے لئے فاتحہ خوانی کی۔