گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماءدعوتِ اسلامی کے نگرانِ شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ ملتان ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظم و مدرسین کے ہمراہ ہارون آباد بہاولنگر زون میں موجود جامعۃ السعید للبنین و للبنات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و منتظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد منور سعیدی صاحب سے ملاقات کی اورحالاتِ حاضرہ میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

مفتی صاحب نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔ بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب اللہ والوں کی باتیں“ تحفے میں پیش کی۔

اس کے علاوہ قاری احمد رضا چوارہی کے والدکے انتقال پر ان سےتعزیت کا سلسلہ بھی رہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)