
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکے ذمہ داران
نے ڈیرہ غازی خان میں سینئر مدرس جامعہ گلزار ِمدینہ مولانا مفتی محمد آفاق قادری
سے ملاقات کی۔
نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا افضل عطاری مدنی
اور رکنِ ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اصلاحِ اعمال کورس کرنےکاذہن دیا جس پر انہوں
نےاظہارمسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صدرِ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان جنوبی پنجاب مولانا
محمد خان باروی صاحب سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان سطح کے
ذمہ دار شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے صدرِ تنظیم
المدارس اہلسنت پاکستان جنوبی پنجاب مولانا محمد خان باروی صاحب سے ملاقات کی۔
اس
دوران نگرانِ شعبہ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوٹ مبارک ڈیرہ غازی خان میں قائم مدرسہ وجامعہ
محمودیہ سعیدالعلوم کاوزٹ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکے ذمہ دار
مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور رکن ِریجن نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے
ہمراہ کوٹ مبارک ڈیرہ غازی خان میں قائم عاشقانِ رسول کےمدرسہ وجامعہ محمودیہ سعیدالعلوم
میں حاضری دی۔
اس موقع پرذمہ داران نے مہتمم ومنتظم مولانا شریف
رضوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے حوالےسے بتایا
جس پر انہوں نےاپنے مدرسے کےطلبۂ کرام کو اصلاح اعمال کورس کروانے کی نیت کی۔
واضح رہے ربیع الاول کے بعد رکنِ ریجن ذمہ داریہ
کورس بذاتِ خود کروائیں گے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
رابطہ بالعلماءدعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں تاج
الفقہاء محامد العلماء مفتیِ اعظم سندھ حضرت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی اور ان
کےصاحبزادےجواد رضا برکاتی الشامی نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ حیدرآباد کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبے دارالافتاء اہلسنت اورمکتبۃالمدینہ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
ایازرضا عطاری ،نگرانِ زون سہیل رضا عطاری،حیدرآباد ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ
بالعلماء محب
عطاری مدنی،حیدرآباد زون ذمہ دار عاشق حسین عطاری،حیدرآبادکابینہ ذمہ دار عتیق الرحمن عطاری مدنی اور نعمان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفے میں پیش کی۔ بعدازاں
انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اپنی دعاؤں سے
نوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
بالعلماءکےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نےسیالکوٹ میں مولانا ڈاکٹر محمد سلیمان
مصباحی خادمی صاحب سے ملاقات کی۔
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء (دعوتِ اسلامی)کے نگران مولانا
حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ بہاولنگر میں موجود عاشقانِ رسول کی دینی درسگاہ جامعہ رضائےمصطفٰی
ٹرسٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نے مہتمم و منتظمِ اعلیٰ مولانا صاحبزادہ عبدالرسول
اشرفی صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں اس
ادارے کے بانی مولانا مفتی محمد اللہ یار اشرفی نورانی رحمۃاللہ
علیہ کے مزار
پر انوار پر حاضری بھی دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماء
کے ذمہ دارانِ نے عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات(جامعہ رضویہ ہارون آباد، چشتیاں
میں جامعہ اوقاف اور جامعہ گلستان غوث
اعظم)میں وزٹ
کیا جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ و مدرسین
سے ملاقات کی جن میں مہتمم اعلیٰ ابن مناظراسلام عالم ربانی پیر علامہ غلام مہر علی
گولڑوی رحمۃاللہ علیہ اورمدرس مولانا ظفرا قبال قادری صاحب شامل تھے۔
اس موقع پر نگران شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری
مدنی نے رکن ِریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چشتیاں
میں موجود مزار پر انوار فخر اولیاء حضرت عالم خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃاللہ
علیہ اورمناظراسلام عالم ربانی پیر علامہ غلام مہر علی گولڑوی رحمۃاللہ علیہ کے مزار شریف پر بھی حاضری
دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماءدعوتِ اسلامی کے نگرانِ شعبہ
مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ
ملتان ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظم و
مدرسین کے ہمراہ ہارون آباد بہاولنگر زون میں موجود جامعۃ السعید للبنین و للبنات کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و منتظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد منور سعیدی صاحب سے
ملاقات کی اورحالاتِ حاضرہ میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے
آگاہ کیا۔
مفتی صاحب نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کو خوب سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار
کیا۔ بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”اللہ والوں کی باتیں“ تحفے میں پیش کی۔
اس کے
علاوہ قاری احمد رضا چوارہی کے والدکے انتقال پر ان سےتعزیت کا سلسلہ بھی رہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد ابو حنیفہ میں مفتی محمد اشرف القادری صاحب رحمۃاللہ
علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئےسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے
بتایا۔ بعدازاں مفتی صاحب کے دونوں بیٹے مولانا حافظ پیر محمد عبد اللہ جیلانی مرکزی سجادہ نشین نیک آباد گجرات اور
مولانا عبدالرحمٰن قادری اشرفی صدر ومدرس جامعۃ الاشرفیہ گجرات سمیت دیگر سنی
علمائے کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی ، سیالکوٹ کابینہ کے رکن قاری محمد یعقوب عطاری اور نگران کابینہ سیالکوٹ سمیت
مقامی اسلامی بھائیوں بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
10اکتوبر2021ءبروزاتوار ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے جامعہ انوارالمصطفٰی چک کبوتری
بہاولنگر کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا حافظ محمد افضل
عطاری مدنی اوررکنِ ملتان ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران سمیت مہتمم
مولانا مفتی پیر محمد طاہر گولڑوی اکبری صاحب اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی ،ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب حکایتیں اور
نصیحتیں تحفے میں پیش کی گئیں،آخر میں مفتی صاحب نے دعوت ِاسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ
بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں بہاولنگرمیں عاشقانِ رسول کےمختلف جامعات میں حاضری دی جہاں انہوں نے مہتممین اور
مدرسین علمائے کرام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری
مدنی اوررکنِ ملتان ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی نےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں
کے ہمراہ انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر
علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔
اس دوران جن عاشقانِ رسول کی جامعات میں حاضری
کا سلسلہ ہوا ان میں سےچند یہ ہیں: منچن آباد بہاولنگر میں موجود جامعہ انوار السلام ومدرسہ قادریہ غوثیہ،
جامعہ انوار غوثیہ آستانہ حضرت بناں والا منچن آباد بہاولنگر ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مہتمم جامعہ محمدیہ معینیہ محمد نذیر احمد سیالوی صاحب سے ملاقات کا سلسلہ
.jpg)
پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مہتمم جامعہ محمدیہ معینیہ استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ مولانا مفتی محمد
نذیر احمد سیالوی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ ریجن سیّد
محمد خالد شاہ عطاری مدنی ، نگرانِ شعبہ حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور رکنِ ملتان
ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے
بارے میں بتایاجس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےمحبتوں اور شفقتوں سے نوازا ،بعدازاں
نگرانِ شعبہ نے انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب احیاءالعلوم تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)