دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماو المشائخ کے ریجن ذمہ دار ، زون ذمہ دار اور شعبہ جامعۃ المدینہ حیدر آباد ریجن کے تعلیمی امور کےذمہ دار نے دار العلوم رکن السلام میں صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ العربیہ، دار التراث العلمی اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کا تعارف پیش کیا اور بیروت سے شائع ہونے والی نو کتب کا سیٹ تحفے میں پیش کیا۔

ذمہ داران نے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔