21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ بالعلماء(دعوتِ
اسلامی)کے تحت نگران شعبہ مولانا
حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی کےہمراہ ڈیرہ
غازی خان میں قائم دارالعلوم حنفیہ رضویہ نزد ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کادورہ کیا۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مہتمم دارالعلوم یادگارِاسلاف
مفتی محمد عرفان الحق نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور اُن کے والد ِگرامی کے چند
قلمی نسخے و مخطوطات کی زیارت کی۔
واضح رہےکہ آپ کے والدِ گرامی یاد گارِ اسلاف
مولانا مفتی محمد ابراہیم رحمۃاللہ علیہ جو کہ مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃاللہ
علیہ اور
حضرت قبلہ پیر سیّد مہر علی شاہ صاحب رحمۃاللہ علیہ کی زیارت سے شرف یاب ہوئے تھے جن کا حال ہی میں
انتقال ہوا۔اللہ پاک حضرت کے درجات مزید بلند فرمائے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)