21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دیال سنگ کالج کے پروفیسر مولانا عطاء الرحمن رضوی
صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
نگران شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور ناظمِ ماہنامہ فیضان مدینہ مولاناراشد
عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔
اس
کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جامعہ رسولیہ شیرازیہ
کےناظم سےملاقات کی،علمائے کرام نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)