.jpeg)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماءکےذمہ دار مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نےدیگراسلامی بھائیوں کےہمراہ
پنڈی اسلام آباد زون ،مظفرآباد کشمیر زون، باغ کشمیر زون اور جہلم زون کادورہ
کیاجس دوران انہوں نےکثیرعلمائےکرام سےملاقات کی جن میں صدر جمعیت علمائےجموں کشمیر
باغ زون وچیئرمین علمائے مشائخ کونسل کشمیرمولانا امتیازاحمد صدیقی صاحب، قاضی محمد
فہد چشتی، مولانا سیّد منتظر گیلانی،صاحبزادہ مولانا عبد الرؤف نظامی، مولانارفیق مغل اورمولانا مختار علی رضوی شامل
تھے۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ
جات کاتعارف پیش کرتےہوئےعالمی سطح پرہونےوالی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کیں۔
بعدازاں علمائےکرام کومدنی مرکزفیضانِ مدینہ
کاوزٹ کرنے کی دعوت دی گئی جس پرعلمائےکرام نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے
اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کےاسلام
آباد ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی کی سجادہ نشین دربار عالیہ حاجی احمد
شاہ صاحب گجرات پیر سیّد نذر حسین شاہ
گجراتی صاحب (مہتمم
جامعہ حسنات العلوم) سے ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پرریجن ذمہ دار نےانہیں دعوت اسلامی کی
دینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہی دیتےہوئےچند اہم دینی کاموں کے حوالے سے گفتگوکی نیزدعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ
سےشائع ہونےوالی عربی درسی کُتُب سمیت
مکتبۃ المدینہ العربیہ کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماءدعوتِ اسلامی
کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے جامعہ معظمیہ قمر العلوم گجرات کادورہ کیاجہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ
مولانا ظہیر الدین معظمی صاحب سےملاقات کی۔

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماءکےریجن ذمہ دارمحمدظہیر عباس عطاری مدنی نے مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ گجرات
سجادہ نشین آستانہ عالیہ باولی شریف مولانا صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی صاحب اور
ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں ضلع گجرات مولانا علی عباس قادری
صاحب سےملاقات کی۔
اس دوران ریجن ذمہ دارنےانہیں دعوتِ اسلامی
کےچند دینی کاموں کےحوالےسےآگاہی فراہم کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ
سےشائع ہونےوالی عربی درسی کُتُب کاتعارف پیش کیاجس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی
علمی خدمات کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکے ریجن وزون ذمہ دار ان نےجامعہ
قادریہ مردان کادور ہ کیاجہاں انہوں نے میں مولانا فضل منان قادری صاحب،آستانہ عالیہ
مانکی شریف کے پیرزادگان پروفیسر مولانا وقاص قادری صاحب (مردان
کالج)اور محمدعباس قادری صاحب ( یوکے)سےملاقات کی۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کےبارےمیں بتاتےہوئے مکتبۃالمدینہ کی کُتُب ورسائل تحفے میں پیش کیں جس
پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کرغستان سےآئےہوئےعلمائےکرام کی دارالعلوم رکن الاسلام مجددیہ میں حاضری

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکےتحت
پچھلےدنوں کرغستان سےآئےہوئےعلمائےکرام مولانا نور الدين قادری صاحب، مولانا سيف
الدين نقشبندی صاحب، مولانا استاذُالقراء قارئ أنار بائي نقشبندی اور مولانا حافظ نصر الله نقشبندی نےدعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن حاجی ایازعطاری سمیت دیگرذمہ
داراسلامی بھائیوں (جن میں نگرانِ کرغستان مولانا اسلم عطاری،شعبہ
رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن کے ذمہ دار مولانا محب عطاری مدنی اور رکن ِزون عاشق عطاری مدنی ) کےہمراہدارالعلوم رکن الاسلام مجددیہ میں حاضری دی۔
اس موقع پرذمہ داران نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں
کودعوتِ اسلامی کےتحت عالمی سطح پر ہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیا۔ بعدازاں
دارالعلوم رکن الاسلام مجددیہ کےمہتمم ڈاکٹر
ابوالخیر محمد زبیر صاحب کےلئے دعائے خیربھی
کروائی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
مفتی احمد میاں برکاتی صاحب کی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ میرپورخاص میں آمد
.jpeg)
17نومبر2021ءبروزبدھ مفتیِ اعظم سندھ مفتی احمد میاں برکاتی مُدَّظِلَّہُ الْعَاَلِیْ کی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میرپورخاص میں آمدہوئی
جس پرذمہ داران نےاحسن اندازمیں اُن کااستقبال کیا۔
جامعہ ہجویریہ داتا دربار اوقاف کے اساتذۂ کرام
کی دارالافتاءاہلسنت جوہرٹاؤن آمد

پچھلےدنوں جامعہ ہجویریہ داتا دربار اوقاف کے اساتذۂ کرام
جن میں شیخ الحدیث واستاذُ العلماء مفتی صدیق ہزاروی صاحب، مولانا بدرزمان قادری صاحب(پرنسپل جامعہ ہجویریہ)، مولانا ہاشم قادری صاحب( سینئر مدرس جامعہ ہجویریہ)اورمولانا ریاض چشتی (سینئر مدرس جامعہ ہجویریہ) کی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ
جوہرٹاؤن میں قائم دارالافتاءاہلسنت تشریف
آواری ہوئی۔
اس دوران استاذُالحدیث مفتی محمدہاشم خان عطاری
مدنی حفظہ
اللہ سمیت وہاں موجوداسلامی
بھائیوں نےاُن کااستقبال کیا،مفتی صاحب
نےعلمائےکرام کودارالافتاءاہلسنت اور اس کےذیلی شعبہ جات سمیت دارالافتاءاہلسنت ویب سائٹ وایپلی کیشن
کاتعارف کروایا۔
علمائےکرام نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں قائم چندشعبہ
جات کاوزٹ کرتےہوئےاسپیشل پرسنز و چائنیز ڈیپارٹمنٹ کودیکھ کر اظہار مسرت
کیا،آخرمیں درسِ نظامی (عالم کورس)کی آخری کلاس دورۃالحدیث شریف کادورہ بھی کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ
بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کی شعبہ رابطہ بالعلماءکےتحت ذمہ
داران نےپچھلےدنوں ٹیلی تھون کےسلسلےمیں بستی ملوک تحصیل ضلع ملتان کادورہ کیاجس
دوران انہوں نےجامعۃالمدینہ بوائزکاوزٹ کیا۔
اس موقع پرنگرانِ شعبہ جامعۃالمدینہ مولاناظفرعطاری
مدنی نےطلبۂ کرام کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےاُن کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی
اعتبارسےتربیت فرمائی اورٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ عطیات جمع کرنے کےحوالےسےذہن
سازی کی۔
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماءکےزون ذمہ دارنےدینی کاموں کےسلسلےمیں فیصل آبادزون کادورہ کیاجس دوران
انہوں نےفیصل آبادکےذمہ داران کامدنی مشورہ کیا۔
اس کےعلاوہ ذمہ داران نے مولانا محمد جاوید قادری
رضوی صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ ٹھکری والا ) ،سینئرمدرس درس نظامی مولانا محمد ابراھیم قادری
صاحب اور ادارہ غوثیہ رضویہ سدھار میں مولانا پیر محمد رضوان المصطفیٰ قادری صاحب (مہتمم ادارہ غوثیہ رضویہ سدھار)سےملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےعلمائےکرام کودعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےبارےمیں
بتایااورانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیانیز اُن کےجامعات میں اصلاحِ
اعمال کورس کروانےکاذہن دیاجس پر20نومبر2021ءکواس کورس کےآغازکاطےپایا۔
بعدازاں انہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کرنےکی
دعوت پیش کی گئی جس پرعلمائےکرام نےاظہارِمسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماءکےذمہ داران کا ٹوبہ زون کاشیڈول رہاجس میں نگرانِ ریجن مولانا خالد شاہ عطاری
مدنی نے ٹوبہ زون کا مدنی مشورہ کیا۔
بعدازاں علمائےکرام سےملاقات کابھی سلسلہ رہاجن
میں مشہور عالمِ دین مولانا محمد خالد برکاتی رضوی صاحب شامل تھے۔ذمہ داران نےانہیں مکتبۃالمدینہ کی
مطبوعہ ’’خلفائےراشدین‘‘اور ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘تحفے میں پیش کیا۔

گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کی مقالہ نگاری کی تربیت کے
سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد میں ایک سیشن کا اہتمام ہوا۔
بعد نشست شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی، اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار مولانا ظہیر عباس
عطاری مدنی اورمولانا راشد علی عطاری مدنی نے راولپنڈی کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ
رضویہ ضیاء العلوم کاوزٹ کیاجہاں مولانا پیر سیّد حسین الدین شاہ صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی)،ایڈووکیٹ مولانا سیّد حبیب الحق شاہ کاظمی صاحب (نائب ناظم اعلی جامعہ رضویہ ضیاء
العلوم راولپنڈی ) اور مولانا اسحاق
ظفر صاحب (مدرس جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی )سے ملاقات کاسلسلہ رہا۔