جامعہ مصطفائی رضوی کا وزٹ، دعوتِ اسلامی کی
تعلیم خدمات کے بارے میں بریفنگ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے جامعہ مصطفائی رضوی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے بانی
وشیخ الحدیث مولانا مفتی یوسف نقشبندی صاحب اور جامعہ رضویہ میں قائم دارالافتاء
کے مولانا مفتی محمد رحمت اللہ رضوی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران نگران شعبہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی
اور ریجن ذمہ دار مولانا محمد خالد شاہ عطاری
مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی تعلیم
کے اعتبار سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ’’کنزالمدارس بورڈ
پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں پیش کی۔
علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے نصاب کو ترتیب دینے والے علمائے کرام کو
خراجِ تحسین پیش کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)