گزشتہ  دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتما م قائم جامعۃ المدینہ دیپالپور کے مرکز امتحان میں حضرت علامہ مولانا مفتی احمد رضا صاحب مہتمم جامعہ فریدیہ رضویہ کی تشریف آوری ہوئی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے جامعہ فریدیہ رضویہ کے مہتمم صاحب کو وزٹ کرواتے ہوئے انہیں کنز المدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلما  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار طاہر طفیل مدنی کی علامہ ظہیر الدین معظمی مہتمم جامعہ معظمیہ قمر العلوم اور مولانا محمد آصف صدیقی سیالوی گجرات سے ملاقات ہوئی۔

انہیں مرکز امتحان گجرات کا پیپر کے دوران وزٹ کروایا نیز مدرسۃالمدینہ اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کروایا جس پر انہوں نے اظہار فرحت کرتے ہوئے اچھے تأثرات دیئے۔


شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی پروفیسر مولانا احمد سعید سیال صاحب (مہتمم جامعہ سعیدیہ رضویہ انوار الحدیث حافظ آباد)، پروفیسر قاری محمد یوسف، مولانا غلام مصطفی سلطانی صاحب ( مہتمم جامعہ سلطانیہ منظرالاسلام حافظ آباد) اور مولانا حبیب اللہ جلالی (مہتمم جامعہ اسلامیہ للبنات حافظ آباد) سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو حافظ آباد میں مرکزِ امتحان جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے ذمہ دار شہزاد عطاری مدنی اور شعبہ مزارات اولیاء گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار ثناءاللہ عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ نارووال میں سرپرست و شخصیات اجتماع انعقاد ہوا جس میں کثیر مشائخ عظام و علماء کرام نے شرکت کی جن میں پیر سید شاہد حسین شاہ صاحب قادری  ،پیر سید دلدار حسین شاہ صاحب،مولانا محمد انور نقشبندی صاحب ،مولانا قاری ساجد قادری صاحب، مولانا خلیل الرحمٰن رضوی صاحب،مولانا پیر قاری محمد طیب رضوی صاحب،مولانا علی رضا اویسی صاحب،مولانا سجاد رضوی صاحب، مولانا علی رضا نقشبندی صاحب،مولانا محمد عمران نقیبی صاحب،مولانا عبدالعزیز رضوی صاحب، ڈسٹرکٹ نگران مولانا سہیل مدنی صاحب،مولانا علی رضا عطاری صاحب،مولانا محمد نوید عطاری صاحب،مولانا حاجی مشتاق عطاری صاحب،صدر مدرس مولانا محمد بابر عطاری مدنی صاحب، مولانا محمد عثمان مدنی صاحب،مولانا محمد عثمان عباس مدنی صاحب، مولانا حق نواز مدنی صاحب،مولانا دانش مدنی صاحب،مولانا وقاص مدنی صاحب ،مولانا ذیشان مدنی صاحب اور مولانا احسان مدنی صاحب سمیت دیگر علماء کرام و شخصیات نے شرکت کی۔


6 مارچ 2022 ء بروز اتوار شعبہ رابطہ بالعلماء  گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیرعباس مدنی اور ڈسٹرک ڈونیشن سیل ذمہ دار ندیم عطاری نے (مرحوم )شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبداللطیف جلالی صاحب رحمہ اللہ کے بیٹے حافظ عبدالسبحان جلالپوری , مولانا حافظ محمد محسن رضا سلطانی اور مرحوم کے بھائی حافظ محمد اعظم اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور امیر اہل ِسنت کا تعزیتی پیغام سنوایا جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور اپنے تاثرات دیئے۔


پچھلے دنوں رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں کثیر علمائے کرام سے ملاقات کی جن میں مولانا نذیر احمد سیالوی صاحب، مولانا احمد نذیر صاحب، مولانا ابو بکر چشتی صاحب، مولانا محمد عثمان صاحب، مولانا محمد عمر سیالوی صاحب، مولانا امتیاز احمد سیالوی صاحب، مولانا محمد سفیر احمد ہزاروی، قاری محمد بلال قادری صاحب، مولانا سعید احمد کاوش صاحب، مولانا محمد انس سعید صاحب، مولانا محمد بلال قادری، مولانا عاشق رضوی صاحب، مولانا محمد ارشدالقادری صاحب، مولانا محمد رمضان قادری صاحب، مولانا عبدالشکور رضوی صاحب، مولانا محمد فیض رسول رضوی صاحب، مولانا قاری افتخار صاحب، مولانا صاحبزادہ محمد طاہر سلطانی صاحب، قاری محمد نذیر احمد صاحب، شیخ الحدیث مولانا سعید قمر سیالوی صاحب اور مولانا آصف ندیم صاحب شامل تھے۔

اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ختمِ بخاری نشست میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اس نشست میں شرکت کی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کو فرائض و واجبات کا پابند بنانےاور سنتِ رسول ﷺ کا عامل بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام الحرم مارکی بائی پاس واربرٹن پنجاب میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت 27 رجب المرجب کوہونے شبِ معراج اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں الجامعۃ الاشرفیہ  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و جانشین مولانا محمد عبداللہ جیلانی قادری، ناظم اعلیٰ جامعہ تحفیظ القراٰن مولانا جمیل اعظمی، مدرس جامعہ صفۃ المدینہ مولانا ولید اعجاز نقشبندی، مدرس جامعہ اویسیہ نوابزادہ چوک قاری محمد ظفر نقشبندی، جامعہ عالمیہ قادریہ مراڑیاں شریف کے مولانا عقلس قادری اور ذمہ دار آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ گلزار مدینہ گجرات بابر نقشبندی سے ملاقات کی۔

اس دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار طاہر طفیل عطاری مدنی اورشعبہ مزارات اولیاء گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار ثناء اللہ عطاری نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں ’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘ تحفے میں پیش کیا۔بعدازاں علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے الجامعۃ الاشرفیہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف علمائے کرام (جن میں ناظمِ تعلیمات مولانا خالد محمود قادری اشرفی، مولانا حامد محمود چشتی، مفتی جامعہ صفۃ المدینہ، مہتمم جامعہ معظمیہ قمر العلوم مولانا ظہیر الدین معظمی، خطیب اعظم گجرات مولانا محمد آصف صدیقی سیالوی اور مہتمم جامعہ اویسیہ نوابزادہ چوک گجرات مولانا محمد عبدالرشید اویسی شامل تھے) سے ملاقات کی۔

اس دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ گجرات کے ذمہ دار طاہر طفیل عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں ’’ماہنامہ فیضان مدینہ اور کنز المدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتابیں پیش کیں۔بعدازاں علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جی 11 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد کے شیوخ الحدیث اور اساتذہ ٔکرام نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ داران نے ختمِ بخاری ومدنی مذاکروں کی تیاریوں کے حوالے سے چند موضوعات پر مشاورت کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔بعدازاں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں نگرانِ شعبہ محمد افضل عطاری مدنی، اسلام آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد خالد عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار خیبرپختون خواہ محمد یاسرعطاری مدنی، صوبۂ سندھ ذمہ دار محمد محب عطاری مدنی، صوبۂ پنچاب ذمہ دار محمد طیب عطاری مدنی، ساہیوال ڈویژن ذمہ دار سیّد خالد شاہ، ڈیرہ غازی خان ذمہ دار سیّد عمارالحسن شاہ، گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عطاری مدنی، بہاولپور ڈویژن ذمہ دار محمد بلال عطاری مدنی، ملتان ڈویژن ذمہ دار احمد حفیظ عطاری مدنی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوری کے رکن و صدرِ کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی نے شعبے کےدینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے شعبےکے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ  میں قائم جامعہ قادریہ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ ممتاز عالم دین، مصنف کُتُب کثیرہ علامہ مفتی ظریف القادری مد ظلہ العالی سے ملاقات کی۔

اس دوران رکن شوریٰ نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے نصابِ تعلیم اور نظامِ امتحانات پر مشتمل کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)